احوال وطن

علماء صابر و شاکر بن کر زندگی گزاریں: مفتی عبیدالله الاسعدی

کریم نگر: 14؍اگست (پریس ریلیز) محمد عبد الحمید قاسمی کی اطلاع کے بموجب 13 اگست 2021 مطابق 3/ محرم الحرام بروز جمعہ بوقت 04:40 استاد الاساتذہ حضرت مفتی محمد عبید اللہ صاحب الاسعدی شیخ الحدیث جامعہ عربیہ ہتورا، باندہ، یوپی کا علماء سے خصوصی خطاب ہوا- جس میں حضرت مفتی صاحب نے بہت ہی مختصر وقت میں نہایت ہی جامع، مؤثر اور پُر مغز خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا میں ہر کوئی کسی نہ کسی طریقہ سے پریشان اور مصیبت میں ہے جبکہ الله تعالٰی کی بے پناہ نوازشیں، انعامات و احسانات بندوں پر ہیں، بندوں پر مصیبتیں بطور مؤاخذہ (پکڑ) یا آزمائش و امتحان کے طور پر ہوتی ہیں اصل بات یہ ہے کہ جس کا جیسا ایمان ہو ، اسی کے بقدر الله تعالٰی کی آزمائش ہوتی ہے، سب سے زیادہ آزمائشیں نبی کریمﷺ ، انبیاء علیھم السلام اور اولیاء اللہ کو پیش آئیں ، الغرض جو بندہ اللہ تعالیٰ سے زیادہ قریب ہے یعنی نبی علیہ الصلوۃ والسلام کے جانشینوں (علماء) پر بکثرت آزمائشئیں آئیں گی، لیکن پریشان اور گھبرائے بغیر استقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ چلتے رہنا چاہئے، اس کے مقابلہ میں جو عام مسلمان ہیں ان کی آزمائش ہلکی ہوگی کیوں کہ ان کی آزمائش اگر سخت ہوجائے تو وہ پھسل جائیں گے، ایمان پر جمے رہنا ان کا مشکل ہوجائے گا، ہر کوئی یہ سونچیں کہ ساری مصیبتیں میرے اعمال کی نحوست سے ہے، گویا خود کو سب سے پہلے حالات کا ذمہ دار اور مجرم سمجھے، ایسا نہ ہو کہ تقریر کے وقت سامعین کو گنہگار اور حالات کا ذمہ دار ٹھراکر خود کو بری اور استثناء کرلیں، بہرحال توبہ و استغفار کرتے رہیں، صابر و شاکر بن کر زندگی گزاریں- اس موقع پر ناظم جامعہ مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی ، مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی ، حافظ محمد ضیاء اللہ خان صاحب، حافظ احمد منقبت شاہ خان صاحب،حافظ محمد وسیم الدین صاحب، حافظ محمد صادق علی صاحب، مولانا خواجہ صاحب، مفتی زاہد علی صاحب, مفتی محمد عبد العلیم صاحب، مولانا ثناء اللہ خان صاحب کے علاوہ طلبہ جامعہ و دیگر موجود تھے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×