ریاست و ملک

مسلمان اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے روشناس کروائیں

کریم نگر: 27؍ستمبر (پریس ریلیز) حافظ محمد وسیم الدین امام مسجد زم زم کشمیر گڈہ ومعتمد جمعیةالحفاظ کریم نگر (تلنگانہ) کی اطلاع کے مطابق 27 /ستمبر بروز جمعہ قبل از جمعہ بمقام مسجد زم زم کشمیر گڈہ بعنوان "عظمت صحابہؓ” حضرت مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی مد ظلہ العالی ناظم جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر و نائب صدر جمعیةعلماء تلنگانہ و آندھرا کا ایمان افروز خطاب ہوا -جس میں مولانا نے صحابہ کے مقام اور ان کی عظمتوں کا تذکرہ کیا اور فرمایا کہ اس زمانہ کی سوپر پاورطاقتیں بھی  صحابہؓ کے رعب و دبدبہ سے تھر تھراتے تھے،جبکہ صحابہؓ کا لباس، بستر بلکہ ہر چیز میں سادگی تھی نیز  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلاطین و بادشاہوں کو اسلام کی دعوت کی غرض سے صحابہؓ کرام کو ان کی طرف قاصد بناکر بھیجا عمرو بن معاویہ رضی اللہ عنہ کو حبشہ کی طرف قاصد بناکر بھیجا تو نجاشی بادشاہ اپنے تخت سے اٹھااور بڑے ادب کے ساتھ خط پڑھ کر اسلام قبول کیا اور مسلمان ہوگیا اور ملک روم کے بادشاہ کے پاس دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ اسلامی دعوت پر مشتمل خط لیکر گئے تو اس نے کہا کہ میں نبی کی تعریف تورات اور انجیل میں پڑھ چکا ہوں، وہ مسلمان ہونے کے قریب تھا،لیکن لوگوں کے دباؤ ،حکومت اور اقتدار کے نشہ میں ایمان سے محروم رہا مگرحکومت اوراقتدار کو نہیں چھوڑا- مولانا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ آج مسلمان بھی دولت، پڑھائی اور ڈگریاں حاصل کرنے کے نشہ میں ایمان واسلام کو، اسلامی تعلیمات کو اور قرآن کو پس پشت ڈال دیا ہے اور آج کے مسلمانوں کی اسلام سے دوری وبیزاری اور دینی اعتبارسے بدحالی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلام کے بنیادی احکام ومسائل سے بھی واقفیت نہیں ہے، مولانا نے خصوصاً نوجوانوں کو اپنے پر جوش انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈگریاں حاصل کرنے سے نہیں روکتا موجودہ دور میں اس کی بھی ضرورت ہے میں کہتا ہوں "ڈگریاں بھی حاصل کرو اور اسلامی تعلیمات کو بھی جانو”اس سے اسلام بھی زندہ ہوگا اور اصل مستقبل یعنی ہماری آخرت بھی روشن ہوگی مولانا نے اپنے خطاب کے آخر میں مسلمانوں کو توجہ دلاتے ہوئےکہا کہ نبی کریم ﷺ کی سنتوں کو زندہ کریں مساجد کو آباد کریں، غریبوں کی مدد کریں،قرآن کریم کو کثرت سے پڑھیں اور اپنی اولاد کو قرآن کریم کی تعلیمات سے آراستہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×