احوال وطن

مسجد زم زم کریم نگر میں نمازِ جمعہ سے قبل مفتی محمد عبید اللہ الاسعدی کا خصوصی خطاب

کریم نگر: 12؍اگست (محمدعبدالحمیدقاسمی) مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی ناظم جامعہ صدیقہ فیض العلم کریم نگر کی اطلاع کے بموجب کل بتاریخ 13/اگست2021 مطابق 3 محرم الحرام 1443 بروز جمعہ بمقام مسجد زم زم کشمیر گڈہ، کریم نگر (تلنگانہ) میں ملک کی نامور شخصیت ،صاحبِ نسبت عالم دین استاذ الاساتذہ حضرت مولانا مفتی محمد عبیداللہ صاحب قاسمی واسعدی مد ظلہ العالی شیخ الحدیث جامعہ عربیہ ہتورا، باندہ، یوپی کا نماز جمعہ سے قبل ٹھیک 12:50 سے ایمان افروز خطاب رہے گا ، عوام الناس سے پر خلوص شرکت کی اپیل ہے، علاوہ ازیں بعد نماز جمعہ 3 تا 5 بجے (عصر) جامعہ صدیقیہ فیض العلم سالم پورہ میں حضرت مفتی صاحب مد ظلہ العالی سے مقامی و قرب و جوار کے علماء و حفاظ کرام خصوصی ملاقات و استفادہ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×