احوال وطن

موجودہ حالات میں دینی خدام کا خیال رکھنا اصحابِ ثروت کی ذمہ داری!

کریم نگر: 5؍جون (محمدعبدالحمیدقاسمی) جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کی جانب سے جمعیۃ الحفاظ کے دفتر پر 5جون بروز ہفتہ صدر قاضی وصدر جمعیۃ الحفاظ حافظ احمد منقبت شاہ خان کی صدارت میں جمعیۃ الحفاظ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا ،اولا خطاب کرتے ہوئے حافظ ضیاءاللہ خان نائب صدر جمعیۃ الحفاظ نے جمعیۃ الحفاظ کا تعارف پیش کیا اور اس کی ہمہ جہت خدمات سے روشناس کروایا،بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے حافظ احمد منقبت شاہ خان نے کہا کہ کرونا وائرس اور اس کے بعد لاک ڈاؤن کی صورت حال کی وجہ سے دینی خدام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے،مدارس اور دینی تنظیموں کی مالی حالت بہت خراب ہے ،ایسے وقت میں اہل خیر حضرات کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں دینی خدمت گزاروں کا خیال رکھیں ،ان کی مالی امداد کرتے رہیں تاکہ استقامت کے ساتھ اشاعت اسلام کا کام ہوتا رہے۔مولانا شاداب تقی قاسمی نے کہاکہ معلمین اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں،سارے دیہات واطراف لوگوں کی دینی رہبری اور رہنمائی آپ کا اولین فریضہ ہے،اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ کا انتخاب فرمایا ہے،اس کا ہر وقت خیال رکھیں۔ واضح رہے کہ اس موقع پرجمعیۃ الحفاظ کے زیر نگرانی کام کرنے والے دیہاتوں کے تقریبا ستر معلمین کے درمیان ماہانہ تنخواہوں کی تقسیم عمل میں آئی۔اس موقع پر حافظ وسیم الدین معتمد،حافظ معظم حسین فیضی خازن،حافظ فرید الدین امجد نائب خازن کےعلاوہ وصی صاحب،احمد نجیب صاحب،جمال الدین صاحب شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×