احوال وطن

کریم نگر میں شرعی فیصلہ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد، مختلف علماء کی شرکت

کریم نگر: 13/دسمبر (محمدعبدالحمیدقاسمی) دفتر شرعی فیصلہ کمیٹی ناکہ چوراستہ کریم نگر پر اجلاس منعقد ہوا، حافظ محمد معظم حسین فیضی کی قرأت کلام۔ پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا، امیر شرعی فیصلہ کمیٹی مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی نے صدارت کی بعض مقدمات کی مصالحت کے ذریعے یکسوئی کی گئ اور چند مقدمات کو فریقین کے لئے سوچنے کا موقع دیا گیا اور آئندہ پیشی پر مقدمات کی سنوائی ہوگی، فریقین میں سے کوئی ایک فریق مسلسل تین پیشیوں تک حاضر نہیں آتا ہے کمیٹی ایسے مقدمات کو عدم دلچسپی کی بنیاد پر مقدمہ خارج کردیا جاتا ہے- شرعی فیصلہ کمیٹی کے فیصلوں سے عوام مطمئن ہے، اور عوام اپنے معاملات کی یکسوئی کے لئے شرعی فیصلہ کمیٹی کریم نگر سے رجوع ہورہے ہیں شرعی فیصلہ کمیٹی کا اجلاس ہر مہینہ کے دوسرے اور چوتھے ہفتہ میں منعقد ہوتا ہے، جس میں علماء کرام مفتیان عظام کی نگرانی میں قرآن و حدیث کی روشنی میں مسائل حل کئے جاتے ہیں، اجلاس میں امیر شرعی فیصلہ کمیٹی کے علاوہ مفتی محمد عبد الکلیم قاسمی، حافظ احمد منقبت شاہ خان صدر قاضی، حافظ محمد معظم حسین فیضی، حافظ محمد صادق علی صاحب شریک تھے آئندہ اجلاس 26 دسمبر 2020 بروز ہفتہ صبح 10 بجے منقعد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×