احوال وطن

جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کے زیر اہتمام جلسہ "سیرت النبی ﷺ” کا انعقاد

کریم نگر: 12/نومبر (محمد عبد الحمید قاسمی) حافظ محمد وسیم الدین کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ بعنوان "سیرت النبی ﷺ ” بتاریخ 14/نومبر 2020 بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام مسجد زم زم کشمیر گڈہیو کریم نگر (تلنگانہ) منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں مہمان خصوصی حضرت مولانا احمد ومیض صاحب ندوی دامت برکاتہم استاذ حدیث دار العلوم اور مقامی مقرر حضرت مولانا محمد عمر فاروق صاحب قاسمی دامت برکاتہم خطیب مسجد مسلم کریم نگر کے ایمان افروز خطابات ہوں گے-
جمیع اراکین جمعیة الحفاظ نے عامة المسلمین سے خواہش کی ہے کہ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت فرماکر استفادہ فرمائیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×