ریاست و ملک

جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر میں جدید داخلوں کا آغاز

کریم نگر: 30؍مئی (عصر حاضر) مفتی محمد عبد الحمید قاسمی کی اطلاع کے بموجب جامعہ صدیقیہ فیض العلم بمقام سالم پورہ،کریم نگر (تلنگانہ) میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے، محلہ سالم پورہ میں شہری اور دارالاقامہ طلبہ کے لئے اعدادیہ سے عربی ششم تک نیز اس سال سے مسجد قبا سے متصل محلہ مکرم پورہ میں لڑکوں کے لئے شعبہ ناظرہ، شعبہ حفظ کے ساتھ ساتھ شعبہ عالمیت کی ابتدائی تعلیم کا شہری نظم رہےگا، طالبات کے لئے شعبہ ناظرہ، شعبہ حفظ،اور شعبہ عالمیت کی مکمل تعلیم کا نظم ہے علاوہ ازیں تقریروں، مکالموں، مناظروں کے ذریعہ سے ہر طرح کی صلاحیتوں کو ابھارا جاتا ہے، مکمل نظم و ضبط کے ساتھ دینی تعلیم کے زیور سے طلباء و طالبات کو آراستہ کیا جارہا ہے۔ لہذا آپ اپنے لڑکے اور لڑکیوں کا جامعہ ہذا میں داخلہ کروائیں۔ خواہش مند حضرات مکمل تفصیلات کے لئے ان نمبرات
                       9440555413
                       9440244348
                       9989509096
              7416214425  پر ربط کریں-
نوٹ:- قدیم طلبہ مذکورہ فون نمبرات سے رابطہ رکھیں اور فون کے ذریعے سے ہی اپنے داخلہ کی تجدید کروالیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×