احوال وطن

دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء کریم نگر کے زیر اہتمام دس روزہ دینی تعلیمی بیداری مہم کا آج سے آغاز

کریم نگر: 11؍مارچ (عصر حاضر) مفتی محمد عبدالحمید قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ کریم نگر کے بموجب یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے آنے والی نسلوں کی حفاظت کے لئے مسلم معاشرہ میں بنیادی دینی تعلیم نہایت ضروری ہے اس کے بغیر مسلم معاشرہ کی بقا کا تصور نہیں کیا جاسکتا خاص طور پر جو بچے مروجہ اور کانوینٹ اسکولس میں زیر تعلیم ہیں ان کو ضروری دینی معلومات فراہم کرنے کی غرض سے مسلم معاشرہ کی ذہن سازی وقت کی ایک اہم ضرورت ہےچنانچہ جمعیۃ علماء ہند کا قائم کردہ “مرکزی دینی تعلیمی بورڈ” نے دینی تعلیم کی اہمیت و ضرورت کے بارے میں مسلم معاشرہ میں شعور بیدار کرنے کی غرض سے پورے ملک میں 15تا 25 رجب المرجب 1441ھ مطابق 11 تا 21مارچ 2020 ءدینی تعلیمی بیداری مہم چلانے کا اعلان کیا ہے مرکز کی ھدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے شہر کریم نگر میں بھی دس روزہ دینی تعلیمی بیداری  مہم مختلف مساجد میں الحمد للہ چلائی جارہی ہے۔ جس کا سب سے پہلا اجلاس مسجد نعیم ،نعیم نگر میں بصدارت مفتی محمد یونس القاسمی صاحب دامت برکاتہم (صدر جمعیۃ علماء کریم نگر) بعنوان "تحفظ ایمان و فتنہء ارتداد اور دینی تعلیم کی اہمیت”منعقد ہوگا، جس میں محترم مفتی محمد شعیب علی صاحب قاسمی خطیب مسجد مکرم کا ایمان افروز خطاب ہوگا۔ ذمہ داران جمعیۃ علماء وجمیع اراکین دینی تعلیمی بورڈ  کریم نگر نے عامة المسلمين سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×