ریاست و ملک
مسجد حفیظ کریم نگر میں علماء، حفاظ، ائمہ وخطباء سے مولانا محمد غیاث احمد رشادی کا خصوصی خطاب
کریم نگر: 5؍مارچ (عبدالحمید قاسمی) حافظ محمد وسیم الدین معتمد جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کی اطلاع کے بموجب 6/مارچ 2020 بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام مسجد حفیظ مدرسہ اشرف العلوم کریم نگر جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کے زیر نگرانی منبر ومحراب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی دامت برکاتہم امام و خطیب مدینہ مسجد وصدر جمعیۃ علماء کریم نگر زیر نگرانی محترم جناب حافظ احمد منقبت شاہ خان صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ الحفاظ وصدر قاضی کریم نگر اجلاس برائے علماء وحفاظ کرام وائمہ حضرات و ذمہ داران مساجد کمیٹی بعنوان "موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں منعقد کیا جارہا ہے، جس میں مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد غیاث احمد رشادی صاحب دامت برکاتہم صدر صفا بیت المال انڈیا کا اہم خطاب ہوگا۔ مفتی محمد صادق حسین قاسمی اجلاس کے کنوینر ہوں گے۔ اراکین جمعیۃ الحفاظ نے اس اجلاس میں علماء، حفاظ وائمہ حضرات و ذمہ داران مساجد سے شرکت و استفادہ کی خواہش ہے۔