احوال وطن

تا حیات قرآن کریم کی خدمت سے وابستہ رہنا حفاظ کرام کی ذمہ داری

کریم نگر: 14/فروری (محمد عبد الحمید قاسمی) مولانا عصیم حسامی کے اطلاع کے مطابق 13 فروری 2020 ء کو مدرسہ اسلامیہ افضل العلوم کریم نگر میں حافظ محمد معظم حسین صاحب ناظم مدرسہ افضل العلوم کریم نگر کی زیر نگرانی ایک اصلاحی نشست رکھی گئی جس کی صدارت مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی ناظم مدرسہ احسن العلوم و امام و خطیب مدینہ مسجد صدر جمعیت العلماء صدر شرعی فیصلہ کمیٹی کریم نگر فرما رہے تھے اور مہمانان خصوصی کے طور پر حافظ ضیاء اللہ صاحب ابن حضرت مولانا برکت اللہ صاحب رح نائب صدر جمعیت العلماء کریم نگر حافظ ضیاء اللہ صاحب نے طلباء اور آئے ہوئے سامعین سے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آج دنیا میں دنیوی ڈگریوں کے لئے اتنی اہمیت دی جاتی ہے کہ حصول ڈگری کے لئے بچپن ہی سے بچوں کی ذہن سازی کی جاتی ہے جبکہ قرآن مجید کا حفظ کرنا دونوں جہاں میں سرخ روئی کا سبب ہے لہذا والدین کو چاہئے حفظ کلام پاک کے لئے اپنے اپنے بچوں کو بچپن ہی سے ترغیب دینا چاہیے، صدارتی خطاب کرتے ہوئے حضرت مفتی اعتماد الحق صاحب سامعین سے مخاطب ہوتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ دنیا میں جیسے قیمتی اشیاء کی حفاظت کی جاتی ہے ایسے ہی اللہ تعالی حافظ قرآن کی اور قرآن پاک حفظ کرنے والوں کی حفاظت فرماتے ہیں اور حدیث کا حوالہ سے ارشاد فرمایا کہ آپ علیہ الصلوۃ والسلام کا ارشاد مبارک ہے کہ خیر کم من تعلم القرآن و علمہ کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ اس دنیا کے بہترین انسان وہ ہیں جو قرآن پڑھے یا پڑھائے یا اس کے علوم میں لگے رہے اور طلباء کرام کو مخاطب کرکے فرمایا کہ جب کوئی قرآن مجید سے وابستگی سے وہ دنیا کے بہترین انسان بن جاتے ہوں تو طلباء کو چاہیے کہ وہ پڑھ کر اس عالی خدمت سے چمٹے رہے اس کے بعد مدرسہ ھذا کے تین سعادت مند مبتدی طلباء کرام کو حفظ کلام پاک کی ابتدا کرواکر حضرت مفتی صاحب نے دعا فرمائی آخر میں ناظم مدرسہ حافظ و قاری محمد معظم حسین صاحب فیضی دامت برکاتہم نے آئے ہوئے سب مہمانوں کا تہ دل سے شکر ادا کیا اور اس موقع پر جامعہ کے اساتذہ اور حافظ محمد صادق علی صاحب،حافظ توصیف صاحب امام و خطیب مسجد کریم اللہ اور ڈاکٹر کاشف صاحب و دیگر موجود تھے اور پس پردہ کثیر تعداد میں خواتین بھی موجود تھیں –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×