احوال وطن

مدرسہ فیض ابرار کریم نگر میں عظیم الشان یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد

کریم نگر: 27؍جنوری (محمد عبدالمحیمد قاسمی) حافظ محمد وسیم الدین معلم مدرسہ فیض ابرار کی اطلاع کے مطابق 26/جنوری بروز اتوار صبح ٹھیک 08:15 بجے بدست حافظ محمد رضوان صاحب فلاحی ناظم مدرسہ ھذا پرچم کشائی عمل میں آئی، نظامت کے فرائض حافظ محمد وسیم الدین صاحب نے کی حافظ محمد افروز صاحب معلم مدرسہ فیض ابرار حافظ محمد فہد صاحب امام مسجد طاہرہ جناب صمدانی صاحب منتظم نے مہمانوں کا استقبال کیا حافظ محمد امان متعلم مدرسہ فیض ابرار کی قرأت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا محمد عرفان معتلم مدرسہ فیض ابرار نے نعت پیش کی
مدرسہ عربیہ فیض ابرار گودام گڈہ کریمنگر کے زیر اہتمام شہر کریمنگر کے مشہور ومانوس اشخاص نے شرکت کی پرچم کشائی بدست جناب حافظ سید رضوان صاحب اشرفی فلاحی ناظم مدرسہ عربیہ فیض ابرار گودام گڈہ کریمنگر نے انجام دی یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی معلم مدرسہ فیض ابرار نے فرمایا کے 26جنوری کی اصل شروعات کہاں سے ہوئی اور اس کو پہلے منزم کس نے کیا تھا اور اس کے حقائق پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کے ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے اس میں ہر مذہب کے ماننے والوں کو برابر کا حق ملنا چاہئے جناب اختر علی صاحب صدر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے N.R.C CAA N.P.R کے حقائق کو بیان کیا اور کہا کہ ان تین چیزوں کو لیکر حکومت ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنارہی ہے اختر علی صاحب نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ ہر مذہب کو ایک نظر سے دیکھے حافظ سید رضوان صاحب اشرفی فلاحی ناظم مدرسہ اسلامیہ فیض ابرار گودام گڈہ کریمنگر نے کہا کہ بھارت میں مسلمان ہندو سکھ عیسائی دلت سب محبت وپیار سے رہیں اور سب ایک ہونےکا ثبوت دیں اور کہا کہ ہر طبقہ میں کوئی نہ کوئی نافرمان غدار ہوتا ہے جس کی وجہ سے کسی خاص طبقہ کو یا کسی مذہب کو نشانہ بنانا اور اسے برا بھلا کہنا انہتائی غلط اور نامناسب ہے اس پر مسرت موقع پر سکھ برادری کے انوپ سنگھ صاحب پنڈت دستگیر راجو صاحب رمنا راؤ سابقہ کارپوریٹر بی سنجیو A.C.B انسپکٹر نے نے بھی مخاطب کیا اور بھارت میں امن و امان شانتی اور یکجہتی کی تلقین کی اور اہلیان محلہ گودام گڈہ کہ سارے لوگ کثیر تعداد میں شرکت فرما کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور کامیاب طلباء کرام کو بہترین انعامات سے نوازا گیا اخیر میں حافظ محمد عبدالحکیم خاں صاحب معلم مدرسہ ھذا کے شکریہ کے ساتھ اس اجلاس کا اختتام ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×