احوال وطن

ماہنامہ الاصلاح کریم نگر کا تازہ شمارہ منظر عام پر

کریم نگر: یکم نومبر (پریس ریلیز) مفتی محمد صادق حسین قاسمی مدیر ماہنامہ الاصلاح کریم نگر کی اطلاع کے مطابق سرزمین کریم نگر سے شائع ہونے والا،علماء کریم نگر کا ترجمان ،علمی ،تحقیقی،اصلاحی رسالہ ’’ماہنامہ الاصلاح‘‘کا تازہ شمارہ ماہ ِ نومبر کا اپنے بیش قیمت مضامین اور قیمتی مقالات کے ساتھ منظر عام پر آچکا ہے۔رسالہ میں شامل مضامین درج ذیل ہیں،اداریہ بعنوان’’اک پل کے لئے توہین ِ نبی دنیا میں کہیں منظور نہیں ‘‘درس قرآن ’’کسی کی ٹوہ میں نہ لگو‘‘بقلم مفتی محمد یونس القاسمی ،درس حدیث نجات دلانے والی تین چیزیں بقلم مولانا محمد عمر فاروق قاسمی کے علاوہ تذکرہ ولادت باسعادت ازقلم مولانا خواجہ فرقان قاسمی ،حیات ِ طیبہ پر ایک نظربقلم مفتی محمد استقام الدین پداپلی،حج کی ادائیگی میں تاخیر مت کیجیے،بقلم مفتی محمدنوید سیف حسامی،بس جرم ہے اتنا کہ مسلمان ہیں ہم لوگ بقلم حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوی صاحب ،عقیدہ ٔ ختم نبوت کی حفاظت کیسے کریں؟بقلم مفتی محمد عبدالحمید قاسمی اور کریم نگر کے شب وروز شامل ہیں۔
ماہنامہ الاصلاح گزشتہ پانچ سے شائع ہونے والا ایک علمی ،اصلاحی رسالہ ہے،جس کی پرسرستی رئیس القلم حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوی صاحب فرمارہے ہیں اور مولانا محمد عمر فاروق قاسمی صاحب کی نگرانی میں ماہنامہ شائع ہوتا ہے۔مزید تفصیلات کے لئے9704707491پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×