احوال وطن

"درود شریف” کی کثرت گناہوں کی معافی اور درجات کی بلندی کا سبب: مولانا خواجہ کلیم الدین اسعدی

کریم نگر: 25؍اکٹوبر (پریس ریلیز)  مسجد زم زم کشمیر گڈہ  کریم نگر(تلنگانہ) میں بتاریخ 25/ اکٹوبر 2019 بروز جمعہ قبل از جمعہ بمقام  بعنوان "درود شریف کی اہمیت،اہمیت و فوائد” خطیب بے باک شعلہ بیان مقرر حضرت مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی مد ظلہ العالی ناظم جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر ونائب صدر جمعیة علماء تلنگانہ و آندھرا کا ایمان افروز خطاب ہوا۔ جس میں مولانا نے قرآن و حدیث کی روشنی میں درودشریف کے فضائل و برکات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے جو مقام نبی کریم ﷺ کو عطا فرمایا ہے اتنا مقام کسی اور کو نہیں بخشا -اللہ تعالیٰ نے جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خصوصیات سے نوازا ہے وہیں پر ایک خاصیت جو صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہی خاص ہے وہ درود شریف ہے یقیناً نبی کریم ﷺ پر درود و سلام بھیجنا ایک مقبول ترین عمل ہے اور اسکے بیش بہا فوائد ہیں، جس سے دنیا وآخرت کی بھلائی اور کامرانی ممکن ہے، اللہ تعالیٰ نہ صرف خود اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجتا ہے بلکہ اس نے فرشتوں اور اہل ایمان کو بھی پابند بنادیا ہے کہ سب میرے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع، اطاعت اور محبت کے علاوہ، وہ حقوق جو اللہ تعالیٰ نے آپ کی امت پر مشروع کیا ہے، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجیں۔ مزید اپنے جذبات کا پر جوش انداز میں اظہار کرتے ہوئے اور اپنے خطاب کا رخ خصوصاً نوجوانوں کی طرف کرتے ہوئے فرمایا کہ شادی اور ولیمہ کے موقع پر اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی ناراضگی کی پرواہ کئے بغیر اور اپنی خواہشات کے مطابق اپنی مال و دولت کو بیجا جگھوں پر اور لاکھوں روپئے کا اسٹیج ڈکروشن اورکار کو سجانے میں خرچ کئے جاتے ہیں، دیر رات تک ناچ گانے وغیرہ میں وقت گزار دیا جاتا ہے، جبکہ اللہ تعالیٰ ایک ایک پیسہ، ایک ایک پَل کا حساب لینے والے ہیں-خطاب کے آخر میں حضرت مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی مد ظلہ العالی نے مسلمانوں کو نماز کی پابندی کرنے ،چلتے پھرتے درود شریف کا اہتمام کرنے اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرنے اور دوسروں کے کلچر سے بچنے کی تلقین فرمائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×