احوال وطن

آئی آئی ٹی۔ نیٹ کی مفت کوچنگ

ر:16؍نومبر(عصرحاضر)۔ کانپور:۔آئی آئی ٹی۔ نیٹکی مفت کوچنگ کے لئے ایم.ایس ایجوکیشن حیدر آباد کی طرف سے کرائے جانے والے آل انڈیا انٹرینس ٹیسٹ 24/نومبر کو منعقد کیا جائے گا۔ حق ایجوکیشن انیڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کانپور کے چیئرمین مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی، نائب چیئر مین مفتی عبد الرشید قاسمی ڈائریکٹر، مولانا حفظ الرحمن قاسمی نے آج پریس کو اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتا یا کہ ایم.ایس. حیدر آباد کی طرف سے د سویں کلاس میں زیر تعلیم طلباء کے لئے ایم.ایس. لطیفی 40کے نام سے آئی آئی ٹی۔ نیٹ کی مفت کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔
اس میں داخلہ کے لئے ہر سال ایک آل انڈیا ٹیسٹ منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ امتحان اس سال17/نومبر2019؁ء کو ہونا طے تھا لیکن اسی تاریخ کو این.سی.ای.آر.ٹی. کی طرف این.ٹی.ایس.ای. (نیشنل ٹیلینٹ سرچ ایگزام) کا امتحان منعقد ہونے کے سبب ایم.ایس.لطیفی 40 کے انٹرنس ٹیسٹ کی تاریخ میں ایک ہفتہ کا اضافہ کیا گیا۔ اب یہ ٹیسٹ 24/نومبر کو ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی آئی ٹی۔ نیٹ کی مفت اقامتی کوچنگ میں داخلہ کے لئے ہندوستان کے120شہروں میں اس ٹیسٹ کا انعقاد کرایا جارہا ہے۔
کانپور میں اس امتحان کا سینٹر حق ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن جمعیۃ بلڈنگ، رجبی روڈ،کانپور کو بنایا گیا ہے۔ یہ ٹیسٹ دسویں جماعت کے طلباء کے لئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیسٹ میں شرکت کے لئے امیدواروں کو ایم.ایس کے ویب سائٹ www.mseducationacademy.in پرجاکر آن لائن فارم پرُ کرنا ہوگا اور اپنے امتحان مراکز کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ڈائریکٹر مولانا حفظ الرحمن قاسمی نے بتایا کہ ایم.ایس. لطیفی40 میں طلباء کو دو برس تک مفت آئی آئی ٹی۔ نیٹ کی کوچنگ فراہم کی جاتی ہے ساتھ انہیں انٹر میڈیٹ کے امتحان کے لئے بھی تیار کرایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم.ایس. لطیفی40 پروگرام ایک اقامتی کوچنگ پروگرام ہے جہاں طلباء کا قیام طعام اور دو برس کی کوچنگ پوری طرح مفت ہے۔
یہ کوچنگ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے (CSR)کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت چلایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایم.ایس.لطیفی40 سے کو چنگ پا کر ۹۵/طلباء نے ملک کے مختلف آئی آئی ٹی۔ نیٹس داخلہ حاصل کیا ہے جبکہ 1373 طلباء نے میڈیکل کے فیلڈ میں اپنا کیریر بنایا ہے۔ انہوں نے بتلایا کی کانپور کے اس سینٹر میں امتحان کے خواہشمند طلباء اس(تاریخ 24/نومبر2019؁ء صبح 10/بجے)سینٹر پہنچ جائیں جبکہ فارم آن لائن www.mseducationacademy.inبھرکر تیاری شروع کر دیں۔
مزید معلومات کے لئے حق ایجوکیشن کے ٹیچر محمددانش 9140096636 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×