احوال وطن

کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کی ماہانہ نشست 4؍نومبر کو

کانپور: 26؍اکٹوبر (پریس ریلیز) دور جدید میں پیش آنے والے نئے اور پیچیدہ مسائل کے حل کے لئے شہر کانپور کے جید علماء و مفتیان پر مشتمل کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کی 31اکتوبر بروز جمعرات کو ہونے والی ماہانہ نشست مورخہ4نومبر بروز پیرعصر تا عشاء اکیڈمی کے آفس جمعیت بلڈنگ رجبی روڈ میں اکیڈمی کے صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوگی ،جس میںاہم جدید اور پیچیدہ مسائل پر قرآن وحدیث کی روشنی میں غوروخوض کیا جائے گا۔اراکین سے گزارش ہے کہ تبدیل شدہ تاریخ نوٹ فرمالیں اور موضوعات پر پوری تیاری کے ساتھ وقت مقررہ پہ تشریف لائیں۔
اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مفتی اقبال احمد قاسمی اور رکن مولانا مفتی اظہار مکرم قاسمی نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتلایا کہ یہ نشست 31؍اکتوبر کو ہونی تھی لیکن بعض وجوہات کے سبب اب یہ 4؍نومبر کو ہوگی ، انشاء اللہ۔ اس نشست میں اکیڈمی کے نائب صدر مولانا خلیل احمد مظاہری اور سکریٹری مولانا مفتی عبدالرشید قاسمی بھی شرکت فرمائیں گے۔ انہوں نے بتلایا کہ سبھی ممبران کو اس کی اطلاع دی جارہی ہے، تمام اراکین علمی اکیڈمی سے گزارش ہے کہ دیگر کام مقدم و مؤخر فرماکر پوری تیاری اور مطالعہ کے ساتھ موجودہ تاریخ میں وقت مقررہ پہ تشریف لائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×