احوال وطن

کانپور کے رجبی گراؤنڈ پریڈ میں ہونے والی عظیم الشان تحفظ ختم نبوت اور تحفظ حدیث کانفرنس کی تیاریاں جاری

کانپو17؍اکٹوبر (پریس ریلیز) موجودہ زمانے میں اہل اسلام کو راہ راست سے ہٹانے اور ورغلانے کے لیے کئی طرح کے حربے استعمال کیے جارہے ہیں، ٹی وی کی روشنی سے لے کر موبائل کی اسکرین تک،کتاب کی تحریر سے لے کر منبر ومحراب کی تقریر تک، ہرطرف سے دشمن دین چومکھی لڑائی لڑرہاہے، ذہنی غلامی سے لے کر جسمانی تشدد تک، اہل اسلام کو ہر طرح کے شکنجوں میں کسا جارہاہے۔ مذکورہ خیالات کااظہار کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کے رکن مفتی اظہار مکرم قاسمی امام وخطیب مسجد نور پٹکاپور نے 19اکتوبر کی تحفظ ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفرنس میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ موجودہ دور میں نت نئے فتنے جنم لے رہے ہیں، ہر روز کوئی ’’اسکالر‘‘ اور ’’پروفیسر‘‘ اٹھ کر احکامِ اسلام اور عقائد اہل سنت والجماعت کو تختہ مشق بنائے ہوئے ہے۔ مفتی اظہار مکرم قاسمی نے کہا کہ پیغام محمدیﷺدنیا کا آخری پیغام ہے۔ آپؐپر نبوت کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو ناموس مصطفیؐ کی حفاظت میں لگے ہوئے ہیں ان کا سلسلہ خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق ؓ سے ملتا ہے جنہوں نے حالات کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے بھی ناموس رسالت کی حفاظت کے لشکر اسامہ کو بھیجا۔ ایمان کی حفاظت بہت ضروری ہے۔آخر میں مفتی اظہار مکرم قاسمی مسجد نور پٹکاپور نے کثیر تعداد میں لوگوں سے 19اکتوبر بروز سنیچر بعد عشاء رجبی گراؤنڈ پریڈ کانپور میں ہونے والی عظیم الشان تحفظ ختم نبوت اور تحفظ حدیث کانفرنس میں شریک ہونے کی اپیل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×