احوال وطن

کانپور کے رجبی پریڈ گراؤنڈ میں تحفظ ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفرنس 19؍اکتوبر کو

کانپور: 5؍اکٹوبر (پریس ریلیز) حضور رحمۃ للعالمین، خاتم النبیین حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور ختم نبوت اسلام کا اساسی وبنیادی عقیدہ ہے، اسی طرح آپ ﷺکے فرامین وفرمودات یعنی احادیث مبارکہ حجت شرعیہ ہیں، اگر کوئی شخص حضرت محمدعربی ﷺ کو نبی تو مانے لیکن آخری نبی نہ مانے یا آپ کی احادیث کو حجت نہ مانے تو وہ مسلمان نہیں،قرآن و حدیث اور نبی کریم ﷺ کی پیشین گوئیوں کی روشنی میں سیدنا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات ونزول اور حضرت مہدی علیہ السلام کی صفات وعلامات کو سمجھنے اور جھوٹے مدعیان مسیحیت ومہدویت سے امت کو بچانے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات عدل ومساوات ، تعلیمات رحمت، تعلیمات امن ومحبت کو اپنانے اور امت تک پہنچانے کی دینی ذمہ داری پر متوجہ کرنے اور اس کے طریقے کو جاننے کیلئے جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے تحفظ ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفرنس 19اکتوبر بروز سنیچربعد نماز عشاء رجبی گراؤنڈ پریڈ کانپور میں منعقد ہو رہی ہے ۔جس کیلئے محبوب العلماء شیخ طریقت حضرت اقدس الحاج مولانامفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند، جمعیۃ علماء ہند کے صدر نمونہ اسلاف امیرالہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصورپوری استاذ حدیث و ناظم کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت دارالعلوم دیوبندکی کانفرنس میں شرکت کیلئے منظوری مل گئی ہے۔
کانفرنس کے روح رواں ونگراںمولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمیصدرجمعیۃ علماء اترپردیش، وصدر مجلس تحفظ ختم نبوت کانپورنے کانفرنس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم اور جمعیۃ علماء ہند کے صدر کے علاوہ متکلم اسلام حضرت الحاج مولانا مفتی راشد صاحب اعظمی مدظلہ استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند، مفسر قرآن حضرت الحاج مولانا سید محمد طلحہ صاحب قاسمی نقشبندی(بھیونڈی مہاراشٹر)خلیفہ پیر فقیر مولانا ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی بھی شرکت فرمائیں گے۔
مولانا اسامہ قاسمی نے کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں ، خاتم الانبیاء وسیدالمرسلین ہیں۔عقیدۂ ختم نبوت پر ایمان بندگی کا لازمی اور ناگزیر تقاضہ ہے جس کے بغیر دین وایمان کا تصور بھی محال ہے۔ نبی ؐ کے فرامین کی حجت کی حفاظت ،ناموس نبیؐ، ناموس صحابہؓواولیاء کرام کی عظمت کی حفاظت کے لئے اہل ایمان کی دیوانگی شرط ہے ۔مولانا اسامہ قاسمی نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ایمان کے ساتھ ساتھ اپنے بھائیوں کے ایمان کی بھی فکر کرنی چاہئے ۔فتنوں کے دور میں ایمان کی حفاظت کے لئے ہمیشہ تیار رہیں ۔مولانا اسامہ نے حفاظت ایمان کی اس کانفرنس کی کامیابی کیلئے دعاؤں کا اہتمام اور ہزاروں کی تعداد میں عوام وخواص سے شرکت کی اپیل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×