احوال وطن

کاماریڈی میں اوقافی جائیدادوں کا تحفظ انتہائی نا گزیر

کاماریڈی: 15؍اکتوبر (پریس نوٹ) مساجد ،قبرستان ، ،درگاہیں ،مدارس دینیہ اللہ کیلئے وقف کی گئی جائداد کا تحفظ انتہائی ضروری،جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے ضلعی اجلاس میں ضلع کاماریڈی کے مختلف مقامات سے شکایات موصول ہوئی ہے کہ قبرستان ومساجد ودیگر وقف اراضیات پر قبضے کئے جارہے ہیں،حالات کا جائزہ لینے پر پتہ چلاکہ تقریباً مقامات پر حد بندی نہیں ہے اور وقف بورڈ کی جانب سے بورڈ آویزاں نہیں کیاگیاہے جس کی وجہ سے قبرستان کی بے حرمتی ہورہی ہے اور تحفظ نہیں ہورہاہے،محترم مولانامفتی محمود زبیر صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا نے کہا کہ وقف کی اراضیات کا تحفظ کیا جائے وقف بورڈ میں اندراج کرواجائے عہدے داروں کو متوجہ کیاجائے،وقف اللہ کی امانت ہے اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ،حافظ محمد فہیم الدین منیری ،الحاج سید عظمت علی نے اجلاس میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ تاڑوائی منڈل کے ایّرا پہاڑ ولیج میں قبرستان کی اراضی پر دوسرے لوگ ناگر کشی کر رہے ہیں ،اسی طرح تاڑوائی مستقر پر قبرستان کی زمین کی حد بندی کرنے سے روکا جارہاہے اور قبرستان کی زمین کو تمام طبقات کی تقسیم کیلئے دباؤ ڈالا جارہاہے حالانکہ اس سے قبل ضلع کلکٹر صاحب نمائندگی کی گئی ہے ،اس کے باوجودمقامی مسلمانوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، تاڑوائی منڈل کے موضع آرکنڈہ میں وقف اراضی پر نئی تعمیر ہونے والی مسجد کو ایک سال کے عرصہ سے روک دیا گیا،کاماریڈی سے 5کیلومیٹر کی دوری پر واقع مقام گرگل جہاں مسلمانوں کے دوقبرستان ہے دونوں پر بھی قابضین قبضہ کررہے ہیں، مقامی قبرستان کیلئے جناب غلام رسول صاحب مرحوم کئی مرتبہ کوشش کئے کہ سروے کرواکر قبرستان کی حد بندی کی جائے لیکن نہیں ہوسکا، دوسرا قبرستان سنگتراش کا ہے اس کو محدود کردیاگیا، اسی طرح بی بی پیٹ منڈل کے موضع توجال پورکے قبرستان میں سے روڈ نکال کر قبور کی بے حرمتی کی گئی، ضلع مید ک کے منڈل نظام پیٹ کے موضع نندا گوگل کے قبرستان سے راستے نکالنے اور کوڑے ڈالنے کیلئے جگہ دینے کیلئے دباؤ ڈالاجارہاہے،جس پر جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کی جانب سے جناب حافظ فصیح الدین صاحب میدک کی رہبری میں مقامی احباب ضلع کلکٹر میدک سے ملاقات کرکے یاد داشت پیش کئے ہیں ،اسی طرح فرید پیٹ کے قبرستان اور دیگر مقامات کے شکایات موصول ہوئی ہیں ،بعض مقامات کے قدیم مساجد کی تعمیر اور آبادی کے سلسلے میں توجہ دلائی گئی، جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے زیر اہتمام تحفظ اوقاف کے سلسلے میں فی الحال 5رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جسکے کنوینر الحاج سید عظمت علی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کو منتخب کیاگیا،ان کے علاوہ جناب محمد جاوید علی صاحب ،حافظ محمد یوسف حلیمی انور صاحب ،محمد مقصود احمد خان صاحب محمد فیروز الدین کو متعین کیا گیا ،ہرمنڈل سے ایک ایک ذمہ دار فرد کو شامل کرتے ہوئے ضلع بھر کا ریکارڈحاصل کیا جائیگا،ضلع کلکٹر صاحب اور اعلیٰ عہدے دار وں وقائدین سے نمائندگی کی جائے ؛عامۃ المسلمین نے آبادیٔ مسجد کی فکر ، قبرستانوں اور اوقافی جائدادوں کی حصار بندی اور وقف بورڈ کی جانب سے لگائے جانے والے بورڈ کو آویزاں کر وانے کی اپیل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×