احوال وطن
طالبات مدرسۃ الصالحات کاماریڈی کا سالانہ تعلیمی مظاہرہ

کاماریڈی: 11/مارچ (پریس ریلیز) حافظ محمد عبدالواجد علی خان حلیمی معاون ناظم مدرسۃالصالحات اندرانگر کالونی کاماریڈی کی اطلاع کے بموجب طالبات مدرسۃ الصالحات کا سالانہ تعلیمی تربیتی دلچسپ مظاہرہ ۱۶؍ رجب المرجب ۱۴۴۱ھ م12؍مارچ 2020ء بروز جمعرات صبح 10 بجے تا ظہر بمقام مدنی ھال مدرسۃ الصالحات اندرا نگر کالونی کاماریڈی زیر سرپرستی اُم ِحافظ محمد فہیم الدین صاحب منیریؔ منعقد ہوگا۔ خواتین اسلام سے کثیر تعداد میں مولانا مفتی عرفان احمدقاسمی زم زم اُستاذ حدیث مدرسہ ھٰذا،حافظ محمد خواجہ یاسین ،حافظ محمد مجاہد منہاجی نے شرکت کی گذارش کی ہے ۔
رابطہ کیلئے 9949745451