احوال وطن

کھمم شہر کے 10 پرائیویٹ اسپتالوں کے اجازت نامے منسوخ‎

کھمم: 30؍مئی (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ میڈیکل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ملاتی نے کہا کہ کویڈ  کے  سرکاری قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر شہر کے 10 پرائیویٹ  اسپتالوں کے لئے طبی خدمات کے اجازت نامے منسوخ کردیئے ہیں۔ وشواس ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال ، کیور ہسپتال ، پرشانتی ہسپتال ، مارویل ہسپتال  ، جانانی چلڈرن ہسپتال ، انڈس اسپتال ، وجئے لکشمی ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال ، سری بالاجی چیسٹ اسپتال ، اور ذیابیطس سائنس سنٹر ، نیو ہوپ ہسپتال، سنکلپا سی سٹار ہسپتال کے اجازات ناموں کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔  ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر آف ہیلتھ محکمہ کے اہلکار نے بتایا کے عوام ان دواخانوں میں علاج کے لیے رجوع نہ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×