احوال وطن

الدارین ایجوکیشن سنٹر کلکتہ میں اکابر علمائے کرام کی آمد

کولکاتا: 27/اکٹوبر (صالح مبین قاسمی) آج مؤرخہ 27 اکتوبر 2019، بروز اتوار، بعد نماز مغرب شہر کے معروف و معیاری رفاہی ادارہ تعمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے گروپ آف مکاتب چین الدارین ایجوکیشن سینٹر توپسیا میں ایک دعائیہ نشست کا انعقاد کیا گیا.جس میں مقرر دلنواز ،ہند و بیرون ہند معروف و مؤقر عالم دین حضرت مولانا محمد ابو طالب رحمانی صاحب دامت برکاتہ،معزز رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ساتھ شہر کے معزز علماء کرام کی ایک جماعت نے شرکت کی. اس کے علاوہ حیدرآباد سےتشریف لائے ہوئے مہمانان کرام و ذمہ دارانِ عصر حاضر اسلامی پورٹل بھی رونق مجلس رہے.

اسکولی طلبہ و طالبات کو دینی علوم سے آراستہ کرنے والے ادارے کے پرنسپل مولانا ابو طلحہ جمال قاسمی صاحب و امام و خطیب تانتی باغ بڑی مسجد نے مہمانوں کے سامنے ادارے کا مکمل تعارف اور اس کی کارگزاری پیش کی، جسے ہمارے قائدین نے سراہا نیز مستقبل کے اھداف و مقاصد پر غور و خوض کیا گیا،مختلف مشورے زیر بحث آئے اور انہیں مستقبل کے لائحہ عمل میں شامل کیا جائے گا تاکہ ادارہ بہتر طور پر طلبہ کی تربیت تعلیم کا اہتمام کرسکے، مہمانانِ کرام کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا..
حضرت مولانا محمد ابو طالب رحمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے ناصحانہ و مخلصانہ کلمات کے دوران مزید اخلاص و للہیت کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی، مزید اس امور کی طرف توجہ دلائی کہ معیار کا اعلیٰ معیار یہ ہے کہ خلافِ معیار چیزوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا کی جائے اور تواضع و انکساری ،نرم گوئی کو شیوہ بناکر دینی خدمات انجام دینے سے پائیدار منافع حاصل ہوں گے۔
اس کے علاوہ معروف دانشور ڈبلیو بی سی ایس ایگزیکیٹیو جناب شہر یار شبلی صاحب (ٹریزریر و ٹرسٹی تعمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ)، مفتی اشرف علی قاسمی صاحب (جوائن سکریٹری اصلاح معاشرہ کمیٹی مغربی بنگال)، مولانا ضمیر الحسن قاسمی صاحب ذمہ دار رابطہ کمیٹی اصلاح معاشرہ کمیٹی مغربی بنگال)، جناب قاضی فلاح الدین و قاضی اکبر حسین صاحبان (قاضیان امارت شرعیہ، ملت نگر، توپسیا)، جناب نوشاد صاحب برائٹ اسٹریٹ، (ذمہ دار اصلاح معاشرہ کمیٹی مغربی بنگال) مولانا محمد صالح مبین قاسمی کوردینیٹر الدارین ایجوکیشن سینٹر، مہر علی coordinator تعمیر educare سینٹر و دیگر حضرات شریک مجلس رہے.
آخر میں حضرت مولانا ابو طالب رحمانی صاحب کی پُر مغز دعاء پر مجلس اپنے اختتام کو پہنچی…
ہم جملہ اراکین و ممبران الدارین ایجوکیشن سینٹر کولکاتا و تعمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ اپنے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور بار بار ہمیں خدمات اور ضیافت کا موقع دینے کی درخواست کرتے ہیں۔…

نوٹ: ادارے میں فی الحال لڑکے، لڑکیوں اور بالغان و بالغات کیلئے قرآن کریم،دینیات،قرآنی ٹیچر ٹریننگ اور تفہیم شریعت کے کورسز میں داخلہ جاری ہے .خواہش مند حضرات مندرجہ ذیل زمہ داروں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
ابو طلحہ جمال قاسمی 8336882027
مولانا محمد صالح مبین قاسمی
90452 36564

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×