احوال وطن

معروف مبلغ، مشہور واعظ خواجہ معین الدین صاحب کلواکرتی کا انتقال پُر ملال

محبوب نگر: 4؍ستمبر (عصر حاضر) معروف داعی الی الله، عظیم مبلغ‘ مشہور واعظ خواجہ معین الدین صاحب کلواکرتی کا آج بتاریخ 4؍ستمبر بروزِ جمعہ نمازِ فجر سے قبل محبوب نگر میں انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

خواجہ معین الدین صاحب اپنے منفرد لہجہ اور مخصوص انداز تقریر سے ہر خاص و عام میں بے حد مقبول تھے‘ ان کی زندگی کا ایک بڑا حصہ دعوت و تبلیغ کی سرگرمیوں کے لیے وقف تھا۔ پچھلے چند سالوں سے وہ سخت علیل تھے۔ آج الله تعالی کو پیارے ہوگئے۔ انتقال کی خبر پاکر متعلقین کے علاوہ محبین کی ایک بڑی تعداد ان کی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئی۔ نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر مسجد سعد بن معاذ رامیا باؤلی محبوب نگر سے متصل میدان میں ان کے فرزند مفتی انس نے پڑھائی۔ اور تدفین دائرہ سلمان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں۔

ان کے انتقال کی اطلاع پاکر مقامی ٹی آر ایس نمائندوں نے پہنچ کر خراجِ عقیدت پیش کیا

الله تعالی سے دعاء ہے کہ الله تعالی ان کی بال بال مغفرت فرمائے۔ درجات کو بلند فرمائے۔ اعلی علیین میں جگہ مرحمت فرمائے۔ جملہ پسماندگان و متعلقین کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ دعوت و تبلیغ کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×