احوال وطن

کسان متحدہ مورچہ نے وزیر اعظم کو لکھا کھلا خط، حکومت ہمارے چھ مطالبات پورا کرے

نئی دہلی: 22/نومبر (عصرحاضر) کسان سنیوکت مورچہ نے وزیر اعظم کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے، جس میں مورچہ نے 19 نومبر کو پی ایم مودی کے تینوں قوانین کو واپس لینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس کے ساتھ دیگر چھ مطالبات کا بھی اس میں ذکر کیا گیا ہے

یہ مطالبات ہیں:

1- کاشت کاری کی پوری لاگت (C2+50%) کی بنیاد پر کم از کم امدادی قیمت (MSP) کو تمام زرعی پیداوار کے اوپر کسانوں کا قانونی حق بنائیں۔ تاکہ ہر کسان کو حکومت کی طرف سے اعلان کردہ کم از کم ایم ایس پی پر اپنی فصل کی خرید کی گارنٹی مل سکے۔

2- حکومت کی طرف سے تجویز کردہ الیکٹرسٹی ایکٹ ترمیمی بل 2020/2021 کا مسودہ واپس لیا جائے۔ مذاکرات کے دوران حکومت نے اس مسودے کو واپس لینے کا وعدہ کیا تھا۔

3- قومی دارالحکومت کے علاقے اور اس سے منسلک علاقوں میں ہوا کے بہتر انتظام کے لئے بل لائے، کسانوں کو سزا دینے والا ایکٹ 2021 کو ہٹایا جائے۔

4- دہلی، ہریانہ، چندی گڑھ، یوپی اور دیگر ریاستوں میں اس تحریک کے دوران ہزاروں کسانوں کو مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔ ان مقدمات کو فوری واپس لیا جائے۔

5- لکھیم پور کھیری قتل کیس میں اجے مشرا ٹینی آپ کی کابینہ میں شامل ہیں۔ اسے برطرف کرکے گرفتار کیا جائے۔

6- اس تحریک میں اب تک تقریباً 700 کسانوں نے شہادتیں دی ہیں۔ ان کے گھر والوں کے لئے معاوضے اور رہائش کا انتظام ہو۔ شہید کسانوں کی یاد میں شہدا کی یادگار بنانے کے لیے سنگھو بارڈر پر زمین دی جائے۔

ان مطالبات کے ساتھ کسان مورچہ نے لکھا کہ آپ ان معاملات کو جلد از جلد نمٹا لیں۔ حکومت کو جلد از جلد ان معاملات میں متحدہ کسان مورچہ سے بات چیت شروع کرنی چاہیے۔ جب تک یہ معاملات طے نہیں ہوتے، متحدہ کسان مورچہ اپنے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق اس تحریک کو جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×