احوال وطن

اہم خبر: بنگلور سٹی اور دیہی اضلاع میں لاک ڈان نافذ‘ ضروری خدمات سے استثنا

بنگلور: 11؍جولائی (عصر حاضر) کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے یہ اعلان کیا کہ شہر بنگلور اور دیہی اضلاع میں 14؍جولائی کی شام 8؍بجے سے 23؍جولائی کی صبح 5؍بجے تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔ شہر میں کووڈ-19 کے بڑھتے واقعات کے پیشِ نظر ماہرین سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دودھ ، سبزیاں ، پھل ، دوائیں اور گروسری کی فراہمی سمیت تمام ضروری خدمات بلا تعطل جاری رہیں گی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں ، تمام رہنما خطوط پر عمل کریں ، تمام احتیاطی اقدامات کریں اور وبائی امراض پر قابو پانے میں ہماری مدد کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×