احوال وطن

زعفرانی جھنڈ میں تکبیر بلند کرنے والی باحجاب جرأت مند طالبہ مسکان کی ہر طرف ہورہی ہے تعریف

کرناٹک میں حجاب بمقابلہ زعفرانی کھنڈوا کا تنازع زور پکڑاتا ہی جارہا ہے۔ منگل کے روز ایک باحجاب طالبہ کی زعفرانی لباس میں ملبوس طلبا کے ایک گروپ کی طرف سے ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئی ہے۔

میں پریشان نہیں تھی،میں اسائنمنٹس جمع کروانا چاہتی تھی،وہ مجھے اندر نہیں آنے دے رہے تھے کیونکہ میں نے برقعہ پہن رکھا تھا، ہم احتجاج جاری رکھیں گے کیونکہ حجاب پہننا ایک مسلمان لڑکی ہونے کا حصہ ہے، دوسری کمیونٹیز کے دوستوں نے بھی ہمارا ب ساتھ دیا”، NDTV سے بات کرتے ہوئے اسلام کی شیرنی” مسکان” کا بیان ،جس نے اکیلے ہی سینکڑوں گیدڑوں کا مقابلہ کیا۔

جس کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین لگاتار مختلف انداز میں اپنے اپنے انداز میں اظہار خیال کررہے ہیں۔ فیس بک پر بعض صارفین نے انعامات سے نوازنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ٹویٹر کے صارفین کا بڑا طبقہ اس بے باک اور جری طالبہ کی حمایت میں سامنے آیا ہے۔ ٹوئٹر پر اس وقت اللہ اکبر ٹرینڈ بھی چل رہا ہے جو اس واقعہ سے متعلق اپنے اپنے خیالات و تأثرات کا اظہار کررہے ہیں۔ صارفین نے مسلم طالبہ کو زعفرانی لباس میں ملبوس لڑکوں کے سامنے بہادری سے کھڑے ہونے پر خوب سراہا ہے جنہوں نے اسے دھونس دینے کی کوشش کی تھی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں اس لڑکی کو پی ای ایس انجینئرنگ کالج کی طالبہ بتایا جارہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ایک باحجاب لڑکی کو اپنی گاڑی پارک کر کے کالج کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران زعفرانی کھنڈوا پہنے لڑکوں کا ایک گروپ ’جے شری رام‘ کے نعرے لگاتا ہوا اس کی طرف بڑھ رہا ہے۔ تاہم صارفین اس وقت دنگ رہ گئے کہ ان لڑکوں کے جھنڈ میں لڑکی نے ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ بلند کیا۔ اس طرح یہ لڑکی اپنی جرأت و بہادر اور جواں مردی سے نعرہ لگاکر ان سب لڑکوں کا مقابلہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×