
ریاست و ملک
بڑی خبر: حجاب تنازعہ میں شدت کے بعد کرناٹک میں اسکول اور کالج تین دن تک بند
بنگلور: 8؍فروری (عصرحاضر) کرناٹک حکومت نے حجاب سے متعلق بڑھتے تنازع کے پیش نظر بڑا فیصلہ لیتے ہوئے یہ ہدایات جاری کیے ہیں کہ کرناٹک کے سبھی کالجز اب آن لائن ہی جاری رہیں گے۔ جب تک ان سارے مسئلوں کے تعلق سے ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ نہیں آجاتا۔
کرناٹک کے کئی کالجوں میں حجاب کے حق اور مخالفت میں ہونے والے مظاہروں کے پیش نظر وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے تمام اسکول اور کالجوں کو تین دن تک بند رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ بومئی نے ٹوئٹ کیا، ’’میں کرناٹک کے طلبا، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں نے تمام اسکولوں اور کالجوں کو اگلے تین دن تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ تمام متعلقین سے تعاون کی درخواست ہے۔‘‘