احوال وطن

وزیر اعلیٰ کرناٹک کا خصوصی پیکیج میں ائمہ مساجد کو شامل کرنے کا فیصلہ خوش آئند : کے ایم باری چنچولی

چنچولی: 5؍جون (نامہ نگار) کرونا کی دوسری لہر کے چلتے لوگوں کو بڑی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایسے میں بی ایس یدی یورپا کی ریاستی حکومت نے لوگوں کو راحت پہونچانے کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جسمیں خاص کر مساجد کے ائمہ اکرام و موذنین مدارس کے مدرسین اور مکاتب کے معلمین کو شامل کیا گیا۔ جو کہ قابل مبارک باد ہے ان خیالات کا اظہار بی جے پی کے سینئر لیڈر کے ایم باری نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ان رجسٹرڈ مساجد کے علماء کو بھی امداد پہونچانے کی یقین دہانی کی ہے یہ خوش آئند بات ہے اور سات ہی ہم تمام ائمہ مساجد کی جانب سے ڈاکٹر اُمیش جی جادھو رکن پارلیمان گلبرگہ اور ڈاکٹر اویناش جادھو رکن اسمبلی چنچولی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے رمضان المباک میں بھی تعلقہ کے تمام مساجد کے حفاظ کو بقدر ضرورت ہدیہ عنایت فرمایا اور انہیں دعاؤں سے نوازا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×