احوال وطن

کاماریڈی میں جلسہ پیامِ سیرت مصطفیﷺ و محفلِ نعت

کاماریڈی: 11؍اکتوبر (پریس ریلیز) حافظ محمد تقی الدین منیری، حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی، ومحمد ثمیر کی اطلاع کے مطابق خادم ملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب حفظہ اللہ صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کی صدارت میں بتاریخ 18ربیع الاول 1444ھ، مطابق 15اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد نور اندرانگر کالونی کاماریڈی میں جلسہ پیام سیرت مصطفیﷺ ونعتیہ محفل کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے، جس میں عالمی شہرت یافتہ قاریِ سبعہ عشرہ محترم مولانا عبد الجلیل احمد صاحب ندوی ناندیڑ انشاء اللہ مختلف طرز پر قرأت کلام پاک پیش کریں گے، جبکہ بحیثیت مہمان مقرر خطیب ذیشان حضرت مولانا جمیل احمد صاحب قاسمی مدظلہم خطیب مسجد سبحانیہ بنگلور کرناٹک شرکت فرماکر بصیرت افروز خطاب فرمائیں گے، جبکہ مہمان شعراء کرام میں بلبل ہند ملک کے ممتاز ومایہ ناز ثناء خوانِ مصطفی ﷺ محترم مولانا مفتی طارق جمیل صاحب قاسمی قنوجی یوپی کے علاوہ طوطیِ ہند محترم قاری ظہیر احمد فیضی صاحب یوپی قنوج نبی اکرمﷺ کی شان اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔
تمام عاشقانِ رسُول اکرم ﷺ سے (مولانا) نظرالحق قاسمی صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی، شیخ اسماعیل صدر حلقہ بلال، محمدعبدالقیوم صدر حلقہ مدینہ، محمد عزیز الدین عزیز صدر حلقہ اسلام پورہ، محمد حنیف صدر حلقہ نور کاماریڈی نے کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص گذارش کی ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔
9014142314____9441156838___
9959807840___9441487086_9160302080

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×