ریاست و ملک

جمعیۃ علماء اور دینی تعلیمی بورڈ ضلع وقارآباد کے ذمہ داران نے کیا مختلف دیہاتوں کا دورہ

تانڈور: 30/ستمبر (عصر حاضر) مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء اور دینی تعلیمی بورڈ ضلع وقارآباد کے ذمہ داران کے ایک وفد نےصدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی کی قیادت میں دیہاتوں کی دینی و سماجی حالات سے واقفیت کی غرض سےحلقہ اسمبلی تانڈور کے مختلف دیہی علاقوں کا دورہ کیا اور گاؤں کے ذمہ دار حضرات سے متعدد امور پر بات چیت کی جن دیہاتوں کا دورہ کیا گیا ان کی تفصیل ذیل میں درج کی جاتی ہے۔
کرنکوٹ، ہوگی پور، سنکریٹ پلی، گوپن پلی، بلکٹور، چندرونچا، چٹی گھناپور، جنگورتی اور اودنڈا پور۔
ان نو دیہاتوں کے اپنے مسائل ہیں کہیں مسجد ہی نہیں ہے، کہیں مسجد تو موجود ہے مگر امام ندارد،کہیں دونوں موجود ہیں لیکن مکتب کا فقدان،اور تقریبا 5 دیہاتوں میں مکاتب تو قائم ہیں مگر برائے نام۔ ان حالات کے مد نظر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے یہ فیصلہ کیا ہیکہ ان مسائل (امام کا تقرر، غیر منظم مکاتب کی تنظیم اور جدید منظم مکاتب کا قیام) کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
جمعیۃ کے اس وفد میں صدر محترم کے علاوہ مولانا محمد آصف الدین صاحب رشیدی،مولانا عبید اللہ شاکر صاحب قاسمی(خصوصی نگران مکاتب)حافظ محمد رئیس الدین صاحب اور حافظ محمد زبیر صاحب کرنکوٹ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×