احوال وطن

جمعیۃ علماء کریم نگر کی جانب سے کوکن سیلاب متأثرین کے لیے جمع شدہ رقم ریاستی جمعیۃ کے حوالے

کریم نگر: 22؍اگست (مفتی محمدعبدالحمید) حافظ محمد معظم حسین فیضی خازن جمعیت علماء کریمنگر کی اطلاع کے مطابق 19 اگست 2021 بروز جمعرات جمعیت علماء کریمنگر (مولانا ارشد مدنی مدظلہ) کی جانب سے مہاراشٹر کوکن اور دیگر علاقوں میں حالیہ سیلاب سے متاثرین کے لئے مساجد اور اہل خیر حضرات سے جمع شدہ رقم (دو لاکھ تیرہ ھزار روپئیے ) جناب مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی مدظلہ صدر جمعیت علماء کریمنگر کی قیادت میں ایک وفد حیدرآباد پہنچ کر ریاستی صدر جمعیت علماء تلنگانہ وآندھرا محترم جناب مفتی محمد غیاث الدین صاحب قاسمی رحمانی مدظلہ کے حوالے کی گئی وفد میں شریک احباب جناب حافظ ضیاء اللہ خان صاحب نائب صدر جمعیت علماء جناب مولانا کاظم الحسنی نائب صدر مولانا خواجہ فرقان صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری جناب حافظ صادق علی احمد صاحب نائب صدر جناب حافظ احمد منقبت شاہ خان صاحب صدر قاضی کریمنگر جناب کمال الدین صاحب جناب سلیم رضاء صاحب جناب شیخ سبحان صاحب جناب غوث صاحب حافظ محمد وسیم الدین کے علاوہ تلنگانہ آندھرا کے جنرل سکریٹری جناب مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی موجود تھے اس موقع پر ریاستی صدر صاحب جنرل سیکرٹری صاحب نے جمعیت علماء کریمنگر کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا مفتی اعتماد الحق صاحب قاسمی صدر جمعیت علماء نے کریمنگر میں جمعیت علماء کے زیر اہتمام کاموں سے واقف کروایا کافی عرصہ سے ختم نبوت کے عنوان سے دیہاتوں میں معلمین کرام کے لئے تنخواہیں دی جاتی ضرورتمند پریشان حال احباب کا تعاون بیماروں کی عیادت وتعاون تعلیمی امداد۔۔ ایمبولینس سروس پندرہ اگست کے موقع پر پرچم کشائی علماء دیوبند کی قربانیوں سے عوام کو واقف کروایا گیا اور جمعیت علماء ہند کا تعارف وخدمات مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی صدر جمعیت علماء کریمنگرنے عوام الناس سے اپیل وگذارش کی ہے کے وہ جمعیت سے وابستہ رہیں شہر کریمنگر کی تمام مساجد میں ممبر سازی کی مہم جاری ہے ہر بالغ باشعور جمعیت علماء کا ممبر بننے کی کوشش کرے مزید تفصیلات کے لیئے دفتر جمعیت علماء مدرسہ اسلامیہ احسن العلوم مکرم پورہ کریمنگر میں ملاقات یا فون
9848625769 پر رابطہ کریں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×