احوال وطن

مدنی یوتھ سینٹرجمعیۃ یوتھ کلب، کینڈ کی دیوبند میں بڑے اہتمام سے منائی گئی

دیوبند: 16؍اگست (پریس ریلیز) مدنی یوتھ سینٹر دیوبند میں جمعیۃ یوتھ کلب(جمعیۃ علماء ہند) کے انچارج حضرت مولانا محمد کلیم اللہ قاسمی صاحب کی صدارت میں  ” یوم آزادی” کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد ہوا۔ جس میں بحیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب ناظم عمومی جمعیۃ علماء  ہند شریک ہوئے۔اس موقع پر  پنڈت ستیندر شرما جی صدر شری تری پورہ بالا دیوی مندر دیوبند کے ہاتھوں سے قومی پرچم  لہرایا گیا، نیز قومی ترانہ اور نعروں کی گونج کے درمیان شہیدان وطن اور مجاہدین آزادی کو یاد کیا گیا۔
بعد ازاں حضرت ناظم عمومی صاحب جمعیۃ علماء ہند نے اپنے اہم خطاب میں شہیدانِ وطن اور مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے  حضرت شیخ الہندمولانا محمود حسن دیوبندی اور شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ؒکا واقعہ نقل فرمایا اور کہا کہ یہ ایک ناقابلِ انکار حقیقت ہے کہ آزادی کی لڑائی میں برادرانِ وطن کا عمومی اور علمائے کرام کا خصوصی کردار رہا ہے، انھوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کی قربانی تاریخ ہند کا اہم باب ہے۔ اگر ہندوستان کی آزادی میں علمائے کرام حصہ نہ لیتے؛ تو ہندوستان کی آزادی کا خواب شاید کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا، اگر تحریکِ ریشمی رومال کی بنیاد نہ پڑتی تو ہندوستان چھوڑو تحریک کا زور نہ ہوتا؛ خلاصہ یہ ہے کہ اگر مسلمانوں اور بالخصوص علماء  کرام نے اپنے خونِ جگر سے شجرِ آزادی کی آبیاری نہ کی ہوتی؛تو آج شاید ہم جشن آزادی نہ مناپاتے۔
مہمان محترم جناب ستیندرشرما جی صدر شری تریپورہ بالا دیوی مندر دیو بندنے آزادی کی لڑائی میں شریک ہونے والے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی آزادی میں جمعیۃ علما ء ہند کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے جمعیۃ یوتھ کلب کے ذریعہ سے خدمت خلق کے اس پورے نظام کو بھائی چارہ ایک دوسرے کیلئے ہمدردی انسان کو انسانیت کا سبق دہرانے کیلئے بہترین پہل قرار دیا۔  ستیندر شرما جی نے جمعیۃ کے ذمہ داروں سے مخاطب ہوکر اپنی تقریر میں کہا کہ جمعیۃ علماء کے اِن جیسے کاموں کیلئے ہماری جہاں بھی ضرورت ہو ہم آپکے کاندھے سے کاندھا ملائے کھڑے ہیں اور قریب کے سبھی گاوں والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان لوگوں کا ساتھ دیں اور پوری مدد کریں
جناب چودھری پروندر سنگھ جی صدر مانکی مندر ٹرسٹ دیوبند نے شہیدان وطن کو خراج عقیدت پیش کر تے ہو کہا یہ ترنگا ہم سب کی شان ہے جمعیۃ علماء ہند  کی طرح بغیر بھید بھاو کے انسانیت کی خدمت کر تے رہیں گے، اور اپنے بزرگوں کی طرح محبتوں کے بیج بوکر  ملک کی شان بڑھاتے رہیں گے۔
پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے درمیان میں جمعیۃ یوتھ کلب کے سکریٹری جناب مولااحمد عبد اللہ قاسمی رسول پوری صاحب نے شہید اشفاق اللہ خان، رام پرشاد بسمل اور شہید بھگت سنگھ، مہاتما گاندھی،پنڈت جواہر لعل نہرو اور شیخ الہند حضرت مولانا محمودحسن دیوبندی، شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی رح،  امام الہند مولانا ابو الکلام آزاد، مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمن سیوہارویؒ وغیرہم کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا آج ہم سب کو اپنے بڑوں کی تاریخ کو یاد کر کے حوصلہ اور سبق حاصل کر نا چاہئے۔ جوکہ ملک وملت کی تعمیر و ترقی میں ہماری رہ نمائی کا ذریعہ بنے
اخیر میں جمعیۃ ضلع سہارنپور کے جنرل سیکرٹری جناب سید ذہین احمد صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پربطور خاص حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی دیوبند۔مولانا ظہور احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء  سہارنپور ،قاری محمد ذاکرقاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ  علماء مظفر نگر،مولانا محمد جعفر صاحب مدرسہ کْھڈّا،مولانا ابراہیم صاحب دیوبند رکن ضلع پنچایت مظفرنگر جناب سعیدالزماں صاحب ،قاری نوشاد رکن ضلع پنچایت سہارنپور،پردھان جی کیندکی  تیاگی جی وغیرہ بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×