احوال وطن

کریم نگر میں جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام ایمبولنس خدمات کا آغاز

کریم نگر: 28؍مئی (عصرحاضر) محمد عبد  الحمید قاسمی کی اطلاع کے بموجب آج 15 شوال المکرم 4142ھ مطابق 28 مئی 2021 بروز جمعہ بوقت 09:00 بجے بمقام مدرسہ اسلامیہ احسن العلوم مکرم پورہ، کریم نگر (تلنگانہ) جمعیۃ علماء کریم نگر کی جانب سے ایمبولینس خدمات کا آغاز کیا گیا، دعائیہ نشست سے پہلے تمہیدی گفتگو میں مولانا خواجہ فرقان صاحب قاسمی (جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء کریم نگر) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے فرمایا کہ صحت اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرنا چاہئے ،حقیقت میں بیماری اور شفا دینے والے اللہ تعالیٰ ہیں اور موجودہ وبا سے غریب طبقہ کے لوگوں کی پریشانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایمبولینس کے ذریعہ قریب اور بالکل کم مسافت پر جانے کے لئے بھی تقریباً چار ہزار سے زیادہ رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے ایسے پریشان کن حالات میں جمعیۃ علماء کریم نگر نے فی الوقت صرف شہر کریم نگر کے 15 سے 20 کلو میٹر کی مسافت تک کے لئے ایمبولینس سرویس کا آغاز کیا ہے، "لوکل” میں 500 "چلمیڈا ہاسپٹل” کے لئے 800 اور "پرتما ہاسپٹل” کے لئے 1000 روپئے طئے کیا گیا، مولانا نے مزید کہا کہ ایمبولینس خدمات حاصل کرنے کے لئے مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی (صدر جمعیۃ علماء کریم نگر) 9848625769,حافظ محمد ضیاء اللہ خان صاحب (نائب صدر جمعیۃ علماء کریم نگر 9700359069 مولانا خواجہ فرقان صاحب قاسمی (جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء کریم نگر) 9032724210 پر رابطہ کریں۔ یہ میسیج عام کریں تاکہ دوسرے  لوگ بھی ان خدمات سے استفادہ کرسکیں ، اس کے بعد مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی نے جمعیۃ علماء کا مختصر تعارف کرتے ہوئے فرمایا کہ جمعیۃ علماء ایک مذھبی تنظیم ہے،غیر سیاسی ہے، اس کے بعد شہر کریم نگر میں ہونے والی خدمات معلمین کی تنخواہوں کا انتظام و دیگر بلا مذھب و ملت کی جانے والی خدمات کا تذکرہ فرمایا، مزید مفتی صاحب نے کہا کہ ایک سال کی محنتوں اور خصوصاََ جناب کمال الدین صاحب (کنٹریکٹر) اور ان کے فرزند جناب فرقان الدین صاحب (سیول انجینئر) کی انتھک کوششوں کے بعد ایمبولنس کا انتظام ہو پایا، مفتی صاحب نے ان دونوں حضرات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فی الوقت مینیجمنٹ کے لئے ایمبولنس سرویس کی معمولی قیمت طئے کی گئی ہے اور آئندہ مفت سرویس کا بھی ارادہ ظاہر کیا ، امبولنس کے آغاز سے پہلے صدر جمعیۃ نے رقت انگیز دعا فرمائی، دعا کے بعد دفتر جمعیۃ مدرسہ اسلامیہ احسن العلوم کے روبرو جناب کمال الدین صاحب نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کی خدمات کو سراہا اور غریب طبقہ کے لئے مزید خدمات کے لئے گزارش کی، مفتی محمد غیاث محی الدین صاحب ناظم مدرسہ عربیہ حفظ القرآن کریم نگر نے جناب کمال الدین صاحب کو مبارکبادی دیتے ہوئے مفتی صاحب و اراکین جمعیۃ علماء کے اس اقدام کو قابل تعریف،قابل تحسین اور قابل تقلید عمل قرار دیا اور جناب محمود صاحب اور جناب فیروز صاحب (کارپوریٹر) نے جناب کمال الدین صاحب کو مبارکبادی پیش کی، اس کے بعد مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی مد ظلہ العالی اور جناب کمال الدین صاحب نے ہری جھنڈی دکھا کر امبولنس سرویس کا افتتاح اور آغاز کیا -اس  موقع پر حافظ محمد ضیاء اللہ خان صاحب (نائب صدر جمعیۃ علماء) حافظ احمد منقبت شاہ خان صاحب ،حافظ محمد معظم حسین صاحب فیضی،  حافظ محمد وسیم الدین، حافظ محمد صادق علی صاحب،مولانا کاظم صاحب الحسنی، مولانا حیدر صاحب، مولانا ولی اللہ خان صاحب، مولانا مبشر صاحب،مولانا اویس صاحب،مولانا شیخ عبد اللہ صاحب، مولانا انصار الحق صاحب،جناب مرزا خلیل اللہ بیگ صاحب کے علاوہ علماء،حفاظ اور سیاسی قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×