ریاست و ملک

جمعیۃعلماء صوبہ دہلی کی مجلس عاملہ کاایک اہم اجلاس

24/ جنوری (پریس نوٹ)آج بتاریخ 24/جنوری 2021کو جمعیۃعلماء صوبہ دہلی کی مجلس عاملہ کا یک روزہ اجلاس مولانا محمد مسلم قاسمی صدر جمعیۃعلماء صوبہ دہلی کی زیرصدارت مدرسہ عالیہ عربیہ فتح پوری میں منعقد ہوا، اجلاس کاآغاز قاری محمد ساجد فیضی کی تلاوت قرآن شریف اور مولانا جمیل اخترقاسمی کی نعت پاک سے ہوا، اراکین عاملہ نے باتفاق رائے حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کی ہمہ گیر ملکی،ملی اور سماجی بے مثال خدمات کے پیش نظر آئندہ میقات کے لئے جمعیۃعلماء ہند کی صدارت کیلئے مولانا محترم کے نام کی سفارش کی۔ جمعیۃعلماء ہند کے ناظم عمومی مولانا سید معصوم ثاقب صاحب کے سرکلر مجریہ 24/ دسمبر2020ء کی روشنی میں دستور اساسی کی دفعہ (51) ضمن (الف) کے تحت آئندہ میقات کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے صدر کے نام کی سفارش کے لئے سرکلرجاری کیا گیا تھا۔
اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے جمعیۃعلماء صوبہ دہلی کے ناظم اعلیٰ مفتی عبدالرازق نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر تما اضلاع کے ذمہ داران عوام الناس تک مجاہدین جنگ آزادی کی قربانیوں اورملک میں جمہوری نظام کو قائم کرنے کی کوششوں کو پہنچائیں اور ہر اضلاع کے ذمہ داران قومی پرچم کشائی کا بھی اہتمام کریں نیز اپنے اپنے اضلاع کے ائمہ حضرات کی میٹنگ بلاکر اصلاح معاشرہ پر خصوصی توجہ دینے کے لئے بھی فرمائیں تاکہ معاشرہ سے بے راہ روی اور دیگر برائیوں سے معاشرہ کو بچایا جاسکے۔ اس اجلاس میں پوری ریاست سے اراکین عاملہ نے شرکت کی جن میں مولانا محمد فرقان قاسمی(خازن)مولانا عبد الحنان قاسمی  (نائب صدر) قاری دلشادقمرمظاہری (نائب صدر)، مولانا عبدالسلام مفتاحی(نائب صدر)مفتی اسرارالحق سکریٹری، مولانا محمد عرفان قاسمی سکریٹری، قاری اسرارالحق قاسمی لال کنواں، مولانا انتظارحسین مظاہری قصاب پورہ، مفتی شمیم احمد قصاب پورہ، مفتی مستقیم احمد قاسمی اوکھلا،  مولانا شوکت مظاہری اوکھلا، الحاج سلیم انصاری ویلکم، مفتی کفیل الرحمن قاسمی شاہدرہ، مفتی محمد قاسم قاسمی نظام الدین، مفتی محمد عیاض مظاہری شاستری پارک،مفتی نظام الدین سلطانپوری، مولانا عبدالرزاق خانپور، مولانا محمد راشدحوض رانی، مولانا محمودحسن گوندپوری، مولانا محمد طیب پہاڑگنج،مولانا ڈاکٹررضاء الدین شمس کردم پوری، قاری خورشید کردم پوری، مولانا شرف الدین امینی نریلا، مولانا نوراللہ بوانہ، حافظ محمد رئیس اتم نگرکے نام قابل ذکر ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×