احوال وطن

سیتاپور لوجہادمعاملہ ملزمین کے خلاف قائم مقدمہ ختم کرنے والی عرض داشت پر الہ آبا د ہائی کورٹ میں کل سماعت ہوگی: گلزار اعظمی

نئی دہلی: 19/ جنوری:(پریس ریلیز ) یوپی کے سیتا پور شہر سے لوجہادکے نام پر گرفتار دس ملزمین جس میں دو خاتون بھی شامل ہیں کومقدمہ سے ڈسچارج یعنی کہ ان کے خلاف قائم مقدمہ ختم کرکے انہیں جیل سے فوراً رہا کئے جانے کی عرضداشت پر الہ آبادہائیکورٹ کی لکھنؤ بینچ کل یعنی کے 20 جنوری کو سماعت کریگی، جسٹس راجیو سنہا اور جسٹس راجیو سنگھ کے روبرو معاملہ سماعت کے لیئے پیش ہوگا جویہ فیصلہ کریں گے آیا ملزمین کے خلاف مقدمہ بنتا ہے یا نہیں، یہ اطلاع آج ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔گلزار اعظمی نے کہا کہ ملزمین کی پیروی کرنے کے لئے جمعیۃ علماء نے سینئر ایڈوکیٹ آئی بی سنگھ کی خدمت حاصل کی ہے، جبکہ ان کی معاونت کرنے کے لیئے ایڈوکیٹ عارف علی اور ایڈوکیٹ فرقان موجود رہیں گیم جنہوں نے پٹیشن تیار کی ہے۔اس ضمن میں گلزار اعظمی نے کہا کہ یو پی حکومت لو جہاد کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں کررہی ہے اور آئین ہند کے ذریعہ حاصل بنیاد ی حقوق کو اقتدار کے بل بوتے پر پامال کررہی ہے نیزلو جہاد کو غیرقانونی قرار دینے والے قانون کا سہارا لیکر اتر پردیش پولس مسلمانوں کو پریشان کررہی ہے اور انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل رہی ہے جس کی ایک مثال یہ مقدمہ ہے جس میں مسلم لڑکے کے والدین، قریبی رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، مسلم لڑکا اور ہندو لڑکی نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور دونوں فی الحال کہاں ہیں کسی کو نہیں معلوم لیکن لڑکی کے والد کی فریاد پر مقامی پولس نے دو خواتین سمیت دس لوگوں کو گرفتار کرلیا جس کے بعد سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ گلزار اعظمی نے کہا کہ گرفتار شدگان شمشاد احمد، رفیق اسماعیل، جنید شاکر علی،محمد عقیل منصوری، اسرائیل ابراہیم، معین الدین ابراہیم، میکائیل ابراہیم، جنت الا براہیم، افسری بانو اسرائیل عثمان بقرعیدی کے خلاف قائم مقدمہ ختم کرنے کی عدالت سے گذارش کی گئی ہے جس پر کل سماعت عمل میں آئے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×