ریاست و ملک

جمعیۃ علماء ورنگل کے زیر اہتمام تجہیز‘ تکفین کا تربیتی پروگرام کا کامیاب انعقاد

ورنگل: 13؍جنوری (صادق حسین) شہر ورنگل میں جمعیۃ علماء ورنگل کے زیر اہتمام تجہیز تکفین و تدفین کے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا‘ جس میں شہر ورنگل واطراف واکناف کے 100 سے زیادہ ائمہ و معلمین نے شرکت کی اور عوام الناس کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ پروگرام اپنے مقررہ وقت کے مطابق ٹھیک 10 بجے شروع ہوا مفتی محمد منہاج احمد قیومی نے موضوع کے متعلق فضائل بیان کئے اسکے بعد مفتی محمد مصعب رفیق قاسمی نے موضوع سے متعلق مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اسکے بعد تجہیز تکفین و تدفین کی عملی تربیت مولانا سید ایوب صاحب قاسمی نے دی اس کے بعد سوال وجواب کیلئے موقع دیا گیا جس کے تشفی بخش جوابات دئیے گئے۔ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری محمد منور حسین قاسمی نے انجام دیئے آخر میں مہمان خصوصی مولانا محمد عبیدالرحمان مظاہری وجے واڑہ کی ترغیبی بات ودعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔ آنے والے تمام سامعین کے لیے جمعیت علماء ورنگل کی جانب سے ظہرانہ کا نظم رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×