احوال وطن

جمعیۃعلماء کاماریڈی کا ماہانہ مشاورتی اجلاس

کاماریڈی: 31؍دسمبر (پریس نوٹ) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے ذمہ داران، کارکنان و ممبران کا ماہانہ مشاورتی اجلاس مؤرخہ 16 جمادی الاول 1442ھ مطابق یکم جنوری2021ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام مدنی ھال مدرسۃ الصالحات کالونی کاماریڈی انشاء اللہ منعقد ہوگا، جس میں مندرجہ ذیل امور پر تبادلہء خیال کیا جائے گا، وقف املاک کا تحفظ ہماری ذمہ داریاں، غریب لڑکیوں کی شادیوں میں تعاون، بیواؤں کے ماہانہ وظیفہ امداد اور ضرورت مندوں کی حسب ضرورت کیجانے والی خدماتکا جائزہ اسکے علاوہ دیگر امور باجازت صدرمحترم انشاء اللہ طئے پائیں گے۔
لہذا جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے تمام ذمہ داران، کارکنان و ممبران سے اس اہم ماہانہ مشاورتی اجلاس میں بہ پابندی وقت شرکت کی پرخلوص گزارش ہے
الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی نے کی ہے۔ 9618156786‘ 9848787553

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×