ریاست و ملک

جمعیۃ علماء ضلع پونے کی مجلس عاملہ کا اہم مشاورتی اجلاس

پونے: 8؍ڈسمبر (پریس ریلیز) آج بروز اتوار /8 دسمبر صبح 11 بجے گولڈن جوبلی ایجوکیشن ٹرسٹ کے وسیع ہال میں جمعیۃ علماء ضلع پونے کی مجلس عاملہ کا اہم مشاورتی اجلاس صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے حافظ محمد کفایت اللہ کی صدارت میں منعقد کی گئی ۔ اجلاس کا آغاز مولانا محمد عاقل کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے نے بتایا کہ جمعیۃ علماء کی مجلس منتظمہ کا صوبائی اجلاس اور اجلاس عام/18 جنوری 2020کو ممبئی کے وائی ایم سی اے گراؤنڈ یاآزاد میدان میں منعقد ہونے جارہا ہے یہ اجلاس جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کی صدرات میں انشاء اللہ منعقد ہوگا جس میں ملک و ریاست کی ممتاز شخصیات بھی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرمائینگے اور اس اجلاس میں کئی اہم تجاویز بھی منظور کئے جائینگے اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم اس اجلاس عام کو کامیاب بنانے کی حتی الامکان کو شش کریں اور زیادہ سے زیادہ اس کی تشہیر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ ملت کو اس کا فائدہ پہونچ سکے جس پر سبھی اراکین نے یہ یقین دلایا کہ ہم اس اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے ضرور کوشش کرینگے۔ حافظ محمد کفایت اللہ نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے ابھی بابری مسجد کے تعلق سے جو ریویو پٹیشن داخل کی ہے ہم اس کی بھر پور تائید کرتے ہیں اوراس اقدام کے لئے صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سیدارشد مدنی دامت برکاتہم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔قاری مبشر احمد نے گزشتہ میٹنگ پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اس کے علاوہ کئی اہم امور پر بھی تبادلۂ خیا ل کیا گیا۔ میٹنگ میں محمد حبیب اللہ شیخ نائب صدر ، محمد کوثر شیخ نائب صدر ،محمد ذاکر انصاری خازن،حاجی رئیس احمد سیکریٹری ، الطاف بارگیر سیکریٹری اور اراکین عاملہ میں شبیر محمود مجاہد ، مولانا محمد عاقل، حاجی صدیق انصاری ، حاجی محمد غوث شریف ، محمد یامین انصاری، ایڈوکیٹ کیپٹن طاہر خان ، حفیظ الرحمان شیخ ،حافظ فرقان احمد، مولانا جاوید ندوی ، آفتاب خان کے علاوہ دیگر ممبران نے بھی شرکت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×