احوال وطن

جمعیۃ علماء عادل آباد کے زیر اہتمام علماء‘ حفاظ اور عمائدینِ شہر کا خصوصی اجلاس

عادل آباد: 12؍ڈسمبر (نذیر احمد) حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کی عادل آباد آمد کے موقع پر عادل آباد دفتر جمعیۃ علماء ہند واقع کولی پورہ نزد عزیزیہ اردو ہائی اسکول میں مقامی صدر جمعیتہ علماء حافظ ابوبکر حامد کی سرپرستی میں”جائزہ ممبر سازی و حالات حاضرہ” کے عنوان سے ایک پُر اثر اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔اس اجلاس میں مفتی عبدالغنی قاسمی صدر جمعیتہ علماء ہند متحدہ عادل آباد نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔حافظ منظور احمد کی قرات سے اجلاس کا آغاز ہوا۔مولانا رحیم ذاکر اور مفتی سہیل ممتاز قاسمی نے نعت کا نظرانہ پیش کیا۔حافظ حسین نے نظامت کی۔ مقامی صدر حافظ ابوبکر حامد نے خطبہ استقبالیہ پڑھا۔اس موقع پر وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کو جمعیت علماء کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ اجلاس میں مقامی علماء و حفاظ کے علاوہ اقلیتی قائدین محمد یونس اکبانی، ساجدالدین  نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ریاستی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش حافظ پیر خلیق احمد صابر نے عادل آباد آنے کے مقاصد سے واقف کروایا۔انہوں نے نوجوانوں کوجمیعت کے زیادہ سے زیادہ ممبر بنانے پر زور دیا۔ ملک بھر میں جمعیۃ علماء ہند مختلف خدمات کے حوالے سے ایک مستحکم اور منظم جماعت کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کے تحت متعدد رفاہی فلاحی خدمات انجام دیے جاتے ہیں۔حافظ پیر خلیق احمد صابر نے مزید کہا کہ جمعیت کے مقاصد میں جہاں ایک طرف رد قادیانیت و رد عیسائیت پر کام کرنا ہے وہیں دوسری جانب رفاہی فلاحی خدمات کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی خدمات انجام دینا شامل ہے۔اور بالخصوص جیلوں میں بے قصور قید افراد کی رہائی کے لئے تمام تر قانونی کارروائی کے ذریعہ رہائی کے اقدامات کرنا اور بر وقت و ہنگامی حالات میں خدمات کے لئے تیار رہنے یوتھ کلب کا قیام جس میں باضابطہ نوجوانوں کی ایک ٹیم کو تیار کرنا بھی شامل ہے۔انہوں نے اس موقع پر موبائل فون کے نقصانات سے بھی واقف کروایا۔ حافظ پیر شبیر احمد ریاستی صدر کی قیادت میں کی جارہی خدمات سے بھی واقف کروایا۔اور جمعیتہ علماء ہند کے مقاصد کو عوام بالخصوص نوجوانوں کو واقف کروانے اور جمعیت کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔حافظ منظور احمد،مولانا ابوذر حامد،حافظ نذیر احمد،حافظ حسین،حافظ عبدالعزیز نے بہترین انتظامات کئے۔اس موقع پر مولانا اسلم نہدی،حافظ عبدالجبار،حافظ عبدالاحد،مفتی محمد مصطفی،مولانا اسلم ندوی،مولانا عبدالرحیم ذاکر کے علاوہ شہر و اطراف کے علماء و حفاظ اور ائمہ حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×