احوال وطن

افسوسناک خبر؛ مولانا معزالدین قاسمی ناظم امارت شرعیہ ہند کا انتقال

نئی دہلی: 13/ستمبر (عصر حاضر) مفتی عفان منصور پوری کی اطلاع کے بموجب إدارة المباحث الفقهية اور امارت شرعیہ ھند کے ناظم و روح رواں ، اکابر کے معتمد ، صاف دل و صاف گو ، جمعیت علماء ھند کا قیمتی اثاثہ ، مخلص کارکن اور اس کی مجلس عاملہ کے مؤقر رکن ، بہت سی خصوصیات کے حوالہ سے منفرد مزاج کی حامل شخصیت ، زیرک و ذی رائے ، جید عالم دین : *حضرت مولانا معزالدین احمد صاحب قاسمی نور اللہ مرقدہ* تقریبا انسٹھ سالہ زندگی گزارکر جوار رحمت الہیہ میں پہنچ چکے ھیں ۔

انا للہ وانا الیہ راجعون ، غفر الله له واكرم مثواه وأسكنه فسيح جناته و جعل له الآخرة خيرا من الاولى .

   دعاء فرمائیں باری تعالی مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائیں ان کی خدمات کا اپنی شایان شان بدلہ مرحمت فرمائیں اور مولانا کے ضعيف العمر والدین ، اھلیہ ، بچے برادران اور جملہ اھل خانہ و متعلقین کو صبر جمیل نصیب فرمائیں ۔

محمد عفان منصور پوری
٢٤ / محرم الحرام ١٤٤٢ھ
١٣ / ستمبر ٢٠٢٠ ء

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×