احوال وطن

جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے ذمہ داران و اراکین کا ماہانہ مشاورتی اجلاس

تانڈور: 12؍مارچ (عصر حاضر) جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد،آج بعد نماز عشاء تنظیم کے دفتر پر منعقد ہوا مولانا سید فراست علی صاحب قاسمی کی قرآت کلام مجید سے اجلاس کا آغاز ہوا جس میں باتفاق حاضرین درج ذیل امور طئے پائے۔
۱)دس روزہ دینی تعلیمی بیداری مہم کے ضمن میں “دس روزہ جلسہائے عام”کا آغاز 15 مارچ اتوار سے ہوگا اس بابت متعلقہ دیہات کے ذمہ داران کو جلسوں کے ضروری انتظامات اور بھرپور محنت کے ذریعہ کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی۔
۲)15مارچ2020بروز اتوار بمقام نیشنل گارڈن فنکشن ہال جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے مجتبی ہیلپنگ فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایک “مفت میڈیکل کیمپ”کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں بھاری تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے اس میڈیکل کیمپ کی ایک خاص بات یہ ہیکہ اس موقع پر مجتبی ہیلپنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے “مفت ہیلتھ کارڈ”بنایا جارہا ہے جس کے استعمال سے حیدرآباد کی مشہور VINNہاسپٹل میں ہمہ قسم کے علاج ومعالجہ میں تقریباً 50 فیصد تک رعایت ملے گی جو آسمان کو چھوتی اس مہنگائی کے دور میں کسی نعمت سے کم نہیں ہےاس اجلاس میں عوام سے اپیل کی گئی ہیکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر اس کیمپ سے استفادہ کریں اس کیمپ میں بحیثیت مہمان خصوصی جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب دامت برکاتہم جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا شرکت فرمائیں گے۔
۳)اس اجلاس میں جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے غریب بیماروں میں ہر ماہ تقسیم کی جانے والی دوائیاں متعلقہ احباب کے حوالہ کی گئیں جو بہت جلد بیماروں تک پہنچادی جائیں گی۔
۴)جاریہ موسم گرما میں جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے شہر تانڈور کے پانچ مختلف مقامات(ونائک چوک،قدیم ترکاری بازار،لاری پارکنگ،بس اسٹانڈ اور ریلوے اسٹیشن)پر آب دار خانوں کا قیام عمل میں آئے گا جن میں موسم گرما کے اختتام تک صاف وشفاف ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا جائے گا۔
۵)موسم گرما کی شدت اور دھوپ کی تمازت سے بچنے کے لئے غریب کاروباریوں میں دیدہ زیب اور اعلی معیاری چھتریوں کی تقسیم بھی عمل میں آئے گی۔
اجلاس کے اختتام پر شہر تانڈور کے معروف عالم دین مولانا محمد عبدالجبار صاحب سبیلی کے لئے دعاء صحت اور حافظ محمد معین الدین صاحب(رکن جمعیۃ علماء تانڈور)کے بھائی کے لئے دعاء مغفرت کی گئی۔
اس اجلاس میں حسب سابق جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×