احوال وطن

دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سےدس روزہ ”دینی شعور بیداری” پروگرام

تانڈور: یکم؍مارچ (راست) مرکزی و ریاستی دینی تعلیمی بورڈ کی ہدایت پر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد کی جانب سے 11؍مارچ 2020 تا 21؍مارچ2020 تعلقہ تانڈور کے دیہی علاقوں میں دینی شعور بیداری کے لئے دس روزہ دینی جلسہائے عام بنام”دینی شعور بیداری مہم”کا انعقاد کرنے جارہی ہے اس ضمن میں دیہاتوں کی مساجد کے ائمہ و ذمہ دارن سے جلسہ میں بڑی تعداد میں خواتین کے انتظام اور دیگر انتظامی امور کے بابت بات چیت ہوچکی ہے اور ائمہ مساجد اور دیہاتوں کے ذمہ داران ابھی سے ان جلسوں کو کامیاب و بامقصد بنانے کے لئے سرگرم عمل ہوچکے ہیں۔
بعد ازاں مرکزی اجلاس کا انعقاد شہر تانڈور میں ہوگا جس میں دینی تعلیمی بورڈ تعلقہ تانڈور کے مکاتب میں تعلیم پانے والے طلباء و طالبات کا مختصر تعلیمی مظاہرہ بھی ہوگا جس کا مواد مکاتب کے متعلقہ اساتذہ کے حوالہ کیا جاچکا ہے اس مرکزی جلسہ کی تاریخ اور مقام کا بہت جلد اعلان ہوگا انشاء اللہ العزیز۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×