احوال وطن

جمعیۃ علماء ضلع گنٹور کے زیر اہتمام سیاہ قوانین کے خلاف احتجاجی جلسہ عام

گنٹور: 28؍فروری (پریس ریلیز) مولانا مفتی حبیب اللہ صاحب کنوینر اجلاس کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء ضلع گنٹور آندھرا پردیش کے زہر اہتمام شہریت ترمیمی قانون این پی آر اور این آرسی کے خلاف احتجاجی جلسہ عام بتاریخ یکم ؍ مارچ 2020؁ بروز اتوار بمقام(BR)اسٹیڈیم ضلع گنٹور منعقد ہوگا۔ اس جلسہ میں عام نقیب ملت بیر سٹر اسدالدین اویسی صاحب (صد ر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد) کا خصوصی خطاب ہوگا اس کے علاوہ دیگر علماء کرام اور دلت قائدین کے خطابات ہونگے۔ قابلِ ذکر حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندپردیش مولانا محمد رحیم الدین انصاری صاحب (صدر یونائیٹڈ مسلم فورم) مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ صاحب (امیر امارت ملیہ اسلامیہ) جناب حامد محمد خان صاحب (امیر جماعت اسلامی تلنگانہ) سید اولیا حسینی مرتضی پاشاہ قادری صاحب( نبیرہ ِشیخ الاسلام) مولانا سید احمد الحسینی سعید القادری صاحب (صدر قادریہ انٹر نیشنل آرگنائزیشن) ۡجناب سید منیر الدین احمد مختار صاحب( جنرل سکریٹری صدر یونائیٹڈ مسلم فورم) مفتی عبد المغنی مظاہری صاحب ,صدر جمعیۃ علماء حیدرآباد,مولانا قطب الدین صاحب‘ ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا ( صدر شیعہ مجلس وذاکرین) جو گیند ر کواڈے ( مہاراشٹراسابق ایم پی )پادر مؤیلہ پرشیاد ( بشپ PCMچرچ(ڈاکٹر آئی دیوا ( اپینیجر) وائی کے ۔ایڈکیٹ( بہوجن JAS)بگھت سنگھ ( بہوجن JAS)ملیہ وینکٹ راؤ ( مالہ مہا سبھا دلت قائد)مفتی عبد الباسط صاحب قاسمی ( صدر مجلس العلماء گنٹور) ودیگر کے سیاسی و سماجی قائدین کے خطابات ہوں گے۔ مولانا مفتی حبیب اللہ صاحب قاسمی کنوینر اجلاس نے کہا اس اجلاس میں کثیر تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کی امید ہے۔ تمام انتظات کو مکمل کرلئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×