احوال وطن

شمال مشرقی دہلی میں شرپسندوں نے پھیلا رکھی ہے دہشت گردی‘ 9؍ کی موت اور 100؍سے زائد زخمی

دہلی: 25؍فروری (عصر حاضر) دہلی میں پچھلے دو دنوں سے مسلسل فساد برپا ہے‘ سرِ عام فائرنگ کے واقعات‘ مکانات گاڑیوں اور پٹرول پمپوں سمیت مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بناکر آگ لگادی جارہی ہے‘ تازہ صورتحال جاننے اور فساد میں زخمی ہوئے لوگوں کی عیادت کے لیے مولانا عبدالرازق صاحب صدر جمعیۃ علماء دہلی نے ایک وفد کے ساتھ جی ٹی ہاسپٹل پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی‘ انہوں نے کہا کہ ابھی تک دہلی کے حالات کنٹرول میں نہیں ہے بلکہ یمنا پار کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی وقفہ وقفہ سے فائرنگ ہورہی ہے اور فسادیوں نے بہت زیادہ دہشتگردی پھیلا رکھی ہے اشتعال انگیز نعرے بازی ہورہی ہے پکی کھجوری میں ایک مسجد کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور چند خاندان جو وہاں پر پھنسے ہوئے ہیں انکو نکالنے کی کوشش جاری ہے اسی طریقہ سے چندونگر میں ایک مسجد کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور وہاں پر بھی لوگ پھنسے ہوئے ہیں ایک فیملی یمنا وہار میں پھنسی ہوئی ہے ابھی حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند کے حکم پر ہم لوگ زخمیوں کی عیادت کیلئے جی ٹی بی ہاسپٹل گئے تھے سو سے زیادہ لوگ زخمی ہیں اور قریب 40/50 لوگوں کو گولی لگی ہوئی ہے جن میں سے 7/8 لوگ بہت ہی سیریس ہیں‘ تا حال 9؍کی موت ہوچکی ہے۔  تازہ اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء کے وفد پر بھی حملہ کیا گیا ہے اور آل انڈیا امام فاؤنڈیش کے مولانا عارف صاحب نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم معائنہ کے لیے پہنچی تھی‘ ہم پر بھی حملہ کیا گیا اور شرپسندوں نے گاڑی کو تباہ کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×