احوال وطن

ممبئی میں جمعیۃ علماء ھند کی کل ہند تحفظ جمہوریت کانفرنس کی تیاریاں جاری

ممبئی: 16/ فروری (عصر حاضر) ملک میں آئین کی بالادستی اور صدیوں پرانی گنگا جمنی تہذیب کے بقا،فرقہ واریت کے نشانہ پر آئین ہند کے سیکولر کردار کے تحفظ کے مقصد سے 23/فروری 2020ء کو جمعیۃعلماء کی کل ہند تحفظ جمہوریت کانفرنس ممبئی کے تاریخی آزاد میدان میں ہونے جا رہی ہے۔کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں،ممبئی اور مضافات میں جا بجا انتظامی اور ملک کے موجودہ منظرنامہ میں عوامی بیداری کی میٹنگیں چل رہی ہیں۔لوگوں میں کانفرنس سے متعلق کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے۔اسی سلسلہ کی ایک اہم میٹنگ اتوار کی صبح ۱۱/ بجے مسلم اکثریتی علاقہ گونڈی کی قریشی مسجد ٹاٹا نگر،گونڈی ریلوے اسٹیشن میں منعقد ہوئی۔جس میں علماء کرام اور ارکان جمعیۃ نے بڑی تعداد میں شریک ہوکر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مولانا شکیل ندوی صاحب کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں مہمان خصوصی مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے ملک کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے جمعیۃ علماء کی کل ہند عظیم الشان کانفرنس کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقصد کو بیان کیا،ساتھ ہی عوام و خواص سے کثیر تعداد میں کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی۔ میٹنگ کا آغاز مولانا حفظ الرحمٰن صاحب امام و خطیب کرلا جامع مسجد (کرلا مرکز) کی تلاوت کلام پاک اور مولانا محمد اسید قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون کی نعت پاک سے ہوا۔
اس میٹنگ میں مولانا صدر عالم قاسمی، مولانا عبد القیوم قاسمی، مولانا محمد اسید قاسمی، مولانا مبارک ندوی، مفتی احمد قاسمی، مفتی عبیداللہ قاسمی، حاجی قمر عالم قاسمی، عبدالقادر قاسمی، حافظ عبد الباری، مولانا محفوظ الرحمن، حافظ شمش الحق،حافظ عصمت اللہ،مولانا اشفاق قاسمی،مولانا شکیل قاسمی،ڈاکٹر جاوید عالم علیگ، ظفر احمد مظاہری، حافظ عبد المعبود،عبد الرشید زری والا، بشیر بھائی، مولانا رمضان علی، مولانا سراج احمد، قاری ولی اللہ، مولانا اسجد اللہ قاسمی اور حافظ عبد الرشید کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ میٹنگ کا اختتام مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی دعا پر ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×