احوال وطن

سیاہ قوانین کے خلاف نرمل میں جمعیۃ علماء کا احتجاجی جلسہ عام

نرمل: 15/فروری (عبدالعزیز ہاشمی) جمعیۃ علماء ضلع نرمل کے زیر اہتمام دین بچاؤ دستور بچاؤ تحریک کے تحت شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ عام آج بتاریخ 15/فروری روز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام آر آر گارڈن فنکشن ہال نرمل منعقد کیا جارہا ہے۔ جس کی صدارت پاسبان ملت حافظ پری شبیر احمد صاحب ریاستی صدر جمعیۃ علماء فرمائیں گے۔ مفتی عبد الغنی صاحب ضلعی صدر کی نگرانی میں جلسہ کا انعقاد ہوگا۔ مولانا حسام الدین ثانی عامل جعفر پاشاہ، مولانا سید ولی اللہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد، حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری ریاستی جمعیۃ علماء مہمان خصوصی ہوں گے۔عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×