احوال وطن

ممبئی کے آزاد میدان میں ہوگی جمعیۃ علماء ہند کی کل ہند تحفظ جمہوریت کانفرنس

ممبئی: 12/ فروری (پریس ریلیز) مسلمانوں کی قدیم نمائندہ تنظیم جمعیۃ علماء ہند کی مجلس منتظمہ کا دو روزہ اجلاس 22 -23فروری  2020بروز سنیچر و اتوار عروس البلادممبئی کے قلب میں واقع محمد حاجی صابو صدیق مسافر خانہ،کرافورڈ مارکیٹ، ممبئی (صابو صدیق مسافر خانہ،ممبئی) میں منعقد ہورہاہے،اس اجلاس کے اختتام پراتوار 23/فروری کی شام ایک عظیم الشان”کل ہند تحفظ جمہوریت کانفرنس“ بھی آزاد میدان میں رکھی گئی ہے،جس میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کے علاوہ مختلف مذاہب کے سیکولر دانشوروں کی تقریریں ہوں گی۔ جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس مجلس منتظمہ کے صدر استقبالیہ الحاج بشیر موسیٰ پٹیل صاحب سابق ایم ایل اے و چیرمین محمد حاجی صابو صدیق مسافر خانہ کرافورڈ مارکیٹ،ممبئی سے ریاستی ذمہ داران نے ملاقات کرکے اجلاس کے انتظامی امور کے سلسلہ میں تبادلہئ خیال کیا، اور قیام گاہ وغیرہ کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ جمعیۃعلماء ہند کے اس دو روزہ اجلاس میں ہزاروں کی تعداد میں ملک کی تمام ریاستوں کے صدور و نظماء اعلیٰ، اراکین مرکزیہ اور مندوبین تشریف لا رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں مسافرخانہ کے ذمہ داران اور ریاستی جمعیۃعلماء کے وفدکے ارکان مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر،مفتی محمد یوسف قاسمی خازن،مولانا معراج الحق قاسمی آرگنائزر،وسیم طفیل صدیق اور نور الدین وغیرہ موجودتھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×