احوال وطن

جمعیۃ علماء لاتور کے زیر اہتمام ائمہ و خطباء مساجد اور علماء کرام کی ایک اہم مجلس

لاتور: 31؍جنوری (ساجد قاسمی) جمعیۃ علماء شہر و ضلع لاتور کی جانب سے ائمہ مساجد‘ علماء کرام اور چند منتخب دانشوارانِ شہر کی ایک نہایت اہم مجلس بتاریخ یکم؍فروری بروزِ ہفتہ بوقت صبح 11؍بجے تا 2؍بجے دن بمقام MKفنکشن ہال (آمنہ فنکشن ہال کے بازو) ساٹھ فٹ روڈ منعقد کی جارہی ہے‘ جس میں صوبہ مہاراشٹرا کی مشہور و معروف شخصیت ممتاز عالمِ دین حضرت مولانا ابراہیم صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء شولاپور تشریف لارہے ہیں‘ جو ملک کے موجودہ نازک ترین حالات بالخصوص این آر سی این پی آر اور شہریت قانون سے متعلق پر اہم نکات بیان کریں گے اور ان قوانین کے نفاذ سے جس طرح کی سنگینی کے خدشات ہیں اس پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ مولانا عبد الجبار صاحب مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع لاتور اور مفتی سید اویس قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع لاتور نے علماء کرام عمائدینِ شہر خطباء و ائمہ اور حفاظ سے وقتِ مقررہ سے قبل پہنچ کر اس بامقصد اجلاس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ شرکاء اجلاس کے لیے ظہرانے کا بھی نظم کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×