احوال وطن

عوام کے متزلزل اعتماد کی بحالی حکومت کی اولین ذمہ داری‘ ہندوستان مختلف تہذیبوں کا گہوارہ

تانڈور: 26؍جنوری (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے زیر اہتمام آج بروز اتوار ملک کے اکہترویں یوم جمہوریہ کے پرمسرت موقع پر ایک پروگرام بعنوان”جشن یوم جمہوریہ” بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر ضلعی دفتر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد پر مولانا محمدعبداللہ اظہر صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے ہاتھوں قومی پرچم کشائی عمل میں آئی بعد ازاں “جشن یوم جمہوریہ”تقریب سے مختلف مذاہب کے نمائندگان نے جمہوریت کی اہمیت اور منصفانہ حکمرانی کے لئے آئین کی ضرورت کے عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان مختلف مذاہب و تہذیبوں کا گہوارہ ہے جن کے بغیر ہندوستان کی تاریخ ناقص و نامکمل ہے۔
مہمان مقرر مولانا محمد شفاء الدین ندوی صاحب دامت برکاتہم استاد مدرسہ فیض القرآن کشٹاپور نے آزادی ہند میں مسلمانوں کے ناقابل فراموش کردار اور انمٹ نقوش کو مدلل حوالہ جات کے ساتھ بیان کیا اور آئین ہند کو سیکولر ڈھانچہ دینے میں مسلمانوں کے کردار کو سامعین کے سامنے رکھا،مولانا نے مزید فرمایا کہ فی زماننا اس بات کی ضرورت شدید ہیکہ بالخصوص مسلم عصری اداروں کے منتظمین اپنے بچوں کو اپنے اکابرین کی صحیح وسچی تاریخ سے واقف کروائیں اور کہا کہ عوام کے متزلزل اعتماد کی بحالی جمہوریت کے چاروں ستونوں کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر جناب سید منصور عبدالکریم صاحب صدر مسلم ویلفیر اسوسی ایشن تانڈور،عالی جناب ایڈوکیٹ جناردھن ریڈی،مولانا محمد سہیل عمری صاحب،مولانا عثمان غنی عمری صاحب،جناب سید خورشید حسین صاحب اور جناب عبدالاحد صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔
مفتی محمد عبید صاحب قاسمی کشٹاپور صدر دینی تعلیمی بورڈ ضلع وقارآباد کی دعاء پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔
اس تقریب میں مختلف مذاہب کے نمائندگان،جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی ذمہ داران،معززین شہر،سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×