احوال وطن

یوم ِ جمہوریہ کے موقع پرجمعیۃ علماء کریم نگر کے زیر اہتمام ’’دیش بچاؤ دستو ربچاؤ‘‘ کے تحت عظیم الشان پروگرام

کریم نگر: 25؍جنوری (عصر حاضر) مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر کی اطلاع کے مطابق 26جنوری 2020ء بروز اتوار یوم ِ جمہوریہ تقریب اور دیش بچاؤ دستور بچاؤ مہم کے تحت عظیم الشان پیمانے پر جلسۂ عام مفتی محمد یونس القاسمی صدرجمعیۃ علماء کریم نگر کی صدارت میں ناکہ چوراستہ ،کارخانہ گڈہ کریم نگر میں منعقد ہوگا۔صبح ٹھیک9:30بجے پرچم کشائی عمل میں آئی گی۔بعد ازاں ’’دیش بچاؤدستوربچاؤ‘‘پروگرام ہوگا،جس سے مختلف مکاتب ِ فکر کے علماء کرام ،مذہب کے رہنما،سیاسی ،سماجی ،رفاہی تنظیموں کے ذمہ داران دستور کی اہمیت اور ملک کے موجودہ حالات پر خطاب کریں گے۔عامۃ المسلمین سے کثیرتعداد میں شریک ہوکر پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی جاتی ہے۔دستور کادیباچہ بھی اس موقع پر پڑھاجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×