احوال وطن

شہریت قانون اور این آر سی کے سلسلہ میں جمعیۃ علماء ضلع لاتور کا اہم مشاورتی اجلاس

لاتور: 30/دسمبر (ساجد قاسمی) ملک کے موجودہ نازک ترین حالات میں جو افرا تفری اور بے چینی پھیلی ہوئی ہے ایسے ماحول میں باشندگان وطن کے درمیان چل رہی گنگا جمنی تہذیب، امن شانتی و بھائی چارگی، اخوت و محبت کو موقع بموقع الگ الگ تدبیروں سے دوچار کرنے کی مسلسل مذموم و ناپاک کوششیں چل رہی ہیں۔
بالخصوص شہریت ترمیمی قانون میں ایک مخصوص مذہب کو نشانہ بنا کر اپنی عددی طاقت کی بدولت سیکولر نظام کو برباد کیا جارہا ہے۔
ان تشویشناک حالات میں جمعیۃ علماء (ارشد مدنی) مہاراشٹر کی جانب سے,NRC CAA, اور NPR جیسے اہم عناوین پر مجالس کا انعقاد صوبہ بھر میں کیا جارہا ہے۔
چنانچہ بروز منگل 31/دسمبر، بوقت صبح 10:بجے مدرسہ دار العلوم صدیقیہ سعید نگر آروی لاتور میں ایک اہم مجلس رکھی گئی ہے۔ان شاء اللہ
جسمیں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ناظم تنظیم حضرت مولانا حفیظ اللہ صاحب قاسمی اور حافظ عارف صاحب انصاری تشریف لارہے ہیں۔ مولانا اسرائیل صاحب رشیدی صدر جمعیۃ علماء ضلع لاتور و جمیع عہدیداروں ضلع و شہر لاتور نے
آپ تمام حضرات سے پہنچنے کی خاص گزارش کی ہے۔
نوٹ:شرکاء کے لئے اختتام مجلس پر طعام کا نظم رہے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×